• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

ٹی20 سیریز: بحیثیت بلے باز فارم بحال کرنے کی کوشش کروں گا، بابر اعظم

شائع September 19, 2022
بابراعظم نے کہا کہ اپنی فارم بحال کرنے کی کوشش کروں گا—فوٹو: پی سی بی
بابراعظم نے کہا کہ اپنی فارم بحال کرنے کی کوشش کروں گا—فوٹو: پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کافی عرصے بعد پاکستان آئی ہے جس پر قومی ٹیم کافی پرجوش ہے اور ورلڈ کپ سے پہلے یہ ہماری اہم سیریز ہے، اس لیے ہم کوشش کریں گے کہ اس سیریز کو 100فیصد وقت دیں اور اپنی فارم بحال کریں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کراچی میں سیریز کے پہلے میچ کے لیے ملک میں حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہی کے لیے تیار کی گئی کٹ پہن کر پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس کے دوران ایشیا کپ میں کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بحیثیت کپتان مجھے اپنی کارکردگی کا بھی خیال تھا مگر مجھے خوشی بھی تھی کہ ہمارے مڈل آرڈر نے کارکردگی دکھائی اور ایشیا کپ میں کافی اہم میچز بھی جتوائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: اب تک کھیلے گئے ٹی20 میچوں کے ریکارڈز

بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم کیا اور مختلف صورت حال میں انہوں نے میچ بھی جتوائے مگر یہ کرکٹ ہے جس میں گراف اوپر نیچے جاتا رہتا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ کافی اہم سیریز ہے اور بحیثیت بلے باز میں اپنی فارم واپس لانے کی کوشش کروں گا اور اس سیریز سے ورلڈ کپ میں بہت مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان پر آئی انگلش ٹیم دوسرے درجے کی نہیں، معین علی

بابر اعظم نے کہا کہ پورے پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم نے ایشیا کپ کے پہلے میچ کی فیس سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں تیار کی گئی خصوصی کٹ پہنے گی تاکہ ملک میں حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگہی دی جا سکے۔

کٹ میں درج نمبر میں دکھایا گیا ہے کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔

!

قبل ازیں، پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی جہاں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024