• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'زیادہ فلرٹ کرنے پر ارجن کپور کو گرفتار کیا جاسکتا ہے'

شائع September 19, 2022
ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ’آپ کےکافی پیتے پیتے میرے کردار پر وضاحت کے بالکل مختلف انسان ہوں میں‘ — فوٹو: ٹوئٹر
ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ’آپ کےکافی پیتے پیتے میرے کردار پر وضاحت کے بالکل مختلف انسان ہوں میں‘ — فوٹو: ٹوئٹر

بولی وڈ فلم ساز کرن جوہر کے مشہور شو ’کافی وِد کرن‘ میں مشہور بھارتی اداکار ورون دھون نے ارجن کپور کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کیا جس پر دونوں نامور اداکاروں کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق بولی وڈ اداکار ورون دھون اور ارجن کپور اس وقت اپنی شاندار فلموں کے ساتھ کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، جہاں ہر کوئی ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہا وہیں دونوں اداکاروں کے درمیان دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو ملے۔

’کافی وِد کرن سیزن 7‘ کی حالیہ قسط میں ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران میزبان اور بولی وڈ فلم ساز کرن جوہر نے ورون دھون سے پوچھا کہ کسی ایسے شخص کا نام بتائیں جس کے زیادہ بات چیت اور فلرٹ کرنے کے جرم میں گرفتار ہونے کے حد درجہ امکانات ہیں؟ اس سوال کے جواب میں بالی وڈ کے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر نے ارجن کپور کا نام لیا۔

ورون کے جواب پر کرن جوہر نے حیران ہوکر پوچھا ’کیا واقعی؟‘ جس پر فلمساز ڈیوڈ دھون کے بیٹے نے وضاحت دی کہ ’یہ بات غلط نہیں ہے لیکن ارجن کپور کبھی کبھی ایسا کرتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’ارجن کپور کو جب موقع ملتا ہے وہ مجھ پر تنقید کرتے ہیں‘

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں ارجن کپور نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’نئی فلم، نئی وائب‘ جس پر ورون دھون نے تبصرہ کیا کہ ’کیا انسان ہو آپ؟‘، اس کے جواب میں ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ’آپ نے کافی پیتے پیتے میرے کردار کی جو وضاحت کی، میں اس سے بالکل مختلف انسان ہوں‘۔

ارجن کپور اور ورون دھون کے درمیان دلچسپ تبصروں کے بعد مداحوں کی جانب سے بھی ردعمل دیکھنے کو ملا۔

مزید پڑھیں: کون بنے کا محمد رفیع اور کشور کمار؟

ایک صارف نے لکھا کہ ’ارجن کپور وہ کافی نہیں تھی بلکہ کڑک چائے تھی‘۔

یاد رہے دوران پروگرام معروف اداکار اور ارجن کپور کے چچا انیل کپور نے پیش گوئی کی کہ ارجن کپور اوراُن کی پارٹنر ملائیکا اروڑا کا بریک اَپ ہوجائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024