• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چین: بس حادثے میں 27 افراد ہلاک، 20 زخمی

شائع September 18, 2022
مارچ میں چینی مسافر بردار طیارے کے حادثے میں جہاز میں سوار تمام 132 شہری ہلاک ہو گئے تھے — فائل فوٹو: پیپلز ڈیلی
مارچ میں چینی مسافر بردار طیارے کے حادثے میں جہاز میں سوار تمام 132 شہری ہلاک ہو گئے تھے — فائل فوٹو: پیپلز ڈیلی

جنوب مغربی چین میں بس حادثے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے، رواں برس کے دوران یہ ملک کا اب تک کا مہلک ترین ٹریفک حادثہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق سانڈو کاؤنٹی پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ گوئیژو صوبے کی شاہراہ پر پیش آیا، گاڑی میں مجموعی طور پر 47 مسافر سوار تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے علاوہ دیگر 20 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ہنگامی امداد فراہم کرنے والے کارکنوں کو جائے وقوع پر روانہ کردیا گیا ہے، پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں حادثہ، 21 کان کن ہلاک

یہ حادثہ کیانان کی حدود میں پیش جو گوئیژو کا پسماندہ، دور دراز پہاڑی علاقہ ہے جہاں کئی نسلی اقلیتیں آباد ہیں۔

چائنا روڈ نیٹ ورک مانیٹرنگ سروس کی جانب سے ٹوئٹر جیسی سوشل میڈیا ویب سائٹ 'ویبو' پر گردش کرنے والے اسکرین شاٹس کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر40 منٹ پر پیش آیا جب کہ ان پوسٹس کو بعد میں ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے حادثے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ مسافر بس رات کے اس پہر میں ہائی وے پر سفر کیوں کر رہی تھی، جب کہ صوبے کی کئی بڑی سڑکوں کو معمول کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: چین: طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے بلیک بکس کی تلاش جاری

ویبو پر کی گئی ایک پوسٹ میں ایک صارف نے لکھا کہ اس افسوسناک واقعے پر صرف موم بتی جلا کر اور 'رپ' (ریسٹ ان پیس) کہہ غم کا اظہار نہیں کیا جاسکتا، اس پوسٹ کو 15 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔

کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے چین بھر میں طویل فاصلے کے سفر پر رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک پابندی عائد ہے۔

گوئیژو صوبے میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جہاں صرف صرف گزشتہ 2 دنوں میں 900 سے زیادہ نئے انفیکشن رپورٹ کیے گئے ہیں۔

60 لاکھ آبادی پر مشتمل گوئیژو کے صوبائی دارالحکومت گیانگ میں ستمبر کے اوائل میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں 132 مسافروں کو لے کر جانے والا طیارہ گر کر تباہ

پولیس کے بیان کے مطابق بس گیانگ سے لیبو کاؤنٹی کی جانب جارہی تھی۔

اتوار کے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر مصدقہ تصاویر میں سنہری رنگ کی مسافر بس کو دیکھا جاسکتا تھا جس کا اوپری حصہ مکمل طور پر ٹوٹا ہوا تھا جسے ٹرک کے ذریعے کھینچا جارہا تھا۔

چین میں ٹریفک حادثات معمول ہیں جہاں ٹریفک قوانین کے نفاذ میں کمی اور غیر معیاری حفاظتی اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ برسوں کے دوران کئی ہلاکتیں ہوئی ہیں، گوئیژو میں اس حادثے کے علاوہ دیگر ٹریفک حادثات بھی ہوئے ہیں۔

جون میں ریلوے ڈرائیور اس وقت ہلاک ہوا جب تیز رفتار ٹرین صوبے میں پٹری سے اتر گئی اور مارچ میں چینی مسافر بردار طیارے کے حادثے میں جہاز میں سوار تمام 132 شہری ہلاک ہوگئے تھے جو چین میں کئی دہائیوں کے دوران پیش آنے والا مہلک ترین فضائی حادثہ تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024