• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

شائع September 18, 2022
آپریشن ایک مسلح گروپ کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
آپریشن ایک مسلح گروپ کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

قبائلی ضلع خیبر کے جمرود کے علاقے سور کمر میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے ا آپریشن کے دوران محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے کم از کم تین مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ایک مسلح گروپ کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا جو ملک میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 مسلح افراد مارے گئے جبکہ دو یا تین اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی بنوں اور شمالی وزیرستان میں کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کے بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران کچھ اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے دو ملزمان کی شناخت اکرام اللہ عرف محسن اور مرسلا خان عرف قاری عرف ارشاد کے نام سے ہوئی ہے۔

اے پی پی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم عسکریت پسند اسلامک اسٹیٹ گروپ سے تھا، جسے اس کے عربی مخفف داعش سے جانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، 12 میگزین، 3 دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024