• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہمایوں سعید کے پاس نہ تو آواز ہے اور نہ ہی اچھے کردار، فردوس جمال

شائع September 17, 2022
فردوس جمال کے بیان پر ہمایوں سعید نے تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا—فائل فوٹو: فیس بک
فردوس جمال کے بیان پر ہمایوں سعید نے تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا—فائل فوٹو: فیس بک

سینیئر اداکار فردوس جمال نے معروف اداکار ہمایوں سعید کی اداکاری اور انداز پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس نہ تو اچھی آواز ہے اور نہ ہی اچھے کردار ہیں۔

ہمایوں سعید سے قبل وہ ماہرہ خان سمیت مختلف شوبز شخصیات کے حوالے سے بھی ایسے ریمارکس دے چکے ہیں۔

فردوس جمال ماضی میں بتا چکے ہیں کہ اب ماہرہ خان کم عمر نہیں رہیں، اس لیے انہیں ہیروئن کے بجائے والدہ یا بہن جیسے کردار ادا کرنے چاہیے۔

اور اب انہوں نے ہمایوں سعید سمیت دیگر سینیئر اداکاروں کی اداکاری، انداز اور مہارت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعمان اعجاز جیسے اداکار کے پاس بھی 10 میں سے 5 نمبر ہیں۔

حال ہی میں فردوس جمال احمد بٹ کے شو میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے ایک بار پھر ماہرہ خان کے معاملے پر بھی بات کی تھی جب کہ انہوں نے پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں مختلف اداکاروں سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس جمال کی تنقید پر ماہرہ خان کا جواب سامنے آگیا

ان سے پوچھا گیا کہ وہ فیصل قریشی، اعجاز اسلم، نعمان اعجاز، ہمایوں سعید اور سہیل احمد کو 10 میں سے کتنے نمبر دیں گے، جس پر انہوں نے سینیئر اداکار سہیل احمد کو 12 نمبر دینے کا کہا۔

اسی طرح انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز کو زیادہ سے زیادہ 6 نمبر ملنے چاہئیے جب کہ انہوں نے فیصل قریشی کو محض 4 نمبر دیے۔

فردوس جمال نے اعجاز اسلم کو چار کے قریب نمبر دیے، تاہم انہوں نے باقی اداکاروں سے متعلق کوئی ریمارکس نہیں دیے۔

فردوس جمال نے ہمایوں سعید کو ایک بھی نمبر نہیں دیا اور انہیں نمبر دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں رہنے دیں۔

انہوں نے ہمایوں سعید سے متعلق مزید کہا کہ ان کے پاس نہ تو اچھی آواز ہے اور نہ ہی وہ اداکاری کے دوران باڈی لینگویج بہتر بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمایوں سعید کے پاس اچھے کردار بھی نہیں۔

ہمایوں سعید کے حوالے سے فردوس جمال کے ریمارکس پر میزبان احمد بٹ نے انہیں بتایا کہ ان کی فلمیں باکس آفس پر بہت کامیاب جا رہی ہیں، وہ تو سپر اسٹار ہیں، جس پر سینیئر اداکار نے کہا کہ لوگ بے وقوف بھی بن جاتے ہیں۔

فردوس جمال کے مطابق ہمایوں سعید کی فلمیں دیکھنے والے لوگ بے وقوف بن جاتے ہیں، تبھی ان کی فلمیں دیکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024