• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے تعلقات ختم کرنے کی تصدیق کردی

شائع September 16, 2022
شہباز شگری نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
شہباز شگری نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

گلوکارہ و ماڈل آئمہ بیگ نے تصدیق کردی کہ اب ان کے اداکار شہباز شگری سے تعلقات نہیں رہے اور نہ ہی اب وہ ایک ساتھ ہیں۔

رواں برس جون میں آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنا شروع ہوئی تھیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں نے منگنی ختم کرلی۔

دونوں کے درمیان منگنی کے ایک سال بعد ہی تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور اب گلوکارہ نے تعلقات ختم ہونے کی تصدیق کردی۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ اب وہ اور شہباز شگری ساتھی نہیں رہے، ان کے درمیان تعلقات ختم ہوگئے۔

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ ہمیشہ اس شخص کی مشکور رہیں گی، جنہوں نے انہیں اپنا قیمتی وقت دیا، وہ الگ بات ہے کہ ان کے درمیان بعض معاملات پر اختلافات بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے قبل ہی آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے درمیان اختلافات کی افواہیں

آئمہ بیگ نے لکھا کہ لوگوں کے تمام سوالات کے جوابات یہی ہیں کہ اب وہ ایک نہیں رہے، انہوں نے اچھے طریقے سے اپنے تعلقات ختم کیے اور دونوں بلکل خیریت سے ہیں۔

دونوں نے جولائی 2021 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے جولائی 2021 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

گلوکارہ نے لکھا کہ ہرکوئی اپنا جذبات کا اظہار اپنے طریقوں سے کرتا ہے جو ان کی شخصیت کا ظاہر کرتا ہے اور دونوں نے تعلقات کو ختم کرنے کے احترام کے طریقے کا انتخاب کیا۔

انہوں نے پوسٹ میں شہباز شگری کا نام لکھتے ہوئے لکھا کہ اب وہ ساتھی نہیں ہیں اور نہ ہی وہ تعلقات ختم ہونے پر رنجیدہ یا غم زدہ ہیں بلکہ دونوں بہت ہی خوش ہیں۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری میں تعلقات ختم ہونے کی تصدیق کی—اسکرین شاٹ
آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری میں تعلقات ختم ہونے کی تصدیق کی—اسکرین شاٹ

آئمہ بیگ نے مداحوں کو اپیل کی کہ اب ان سے سوالات کرنا بند کیے جائیں اور کوئی بھی ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے کے لیے افسردہ پیغامات نہ بھیجے، وہ دونوں بہت خوش ہیں۔

خیال رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے جولائی 2021 میں دارالحکومت اسلام آباد میں اہل خانہ، دوستوں اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں منگنی کی تھی اور اس سے قبل ہی دونوں میڈیا کے سامنے ایک دوسرے سے اظہار محبت بھی کرتے رہے تھے۔

دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات استوار ہونے اور منگنی کے بعد ان کی شادی شوبز انڈسٹری کا اہم موضوع بنی رہی مگر دونوں کے تعلقات شادی سے قبل ہی ختم ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024