• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی، انٹر بینک میں ڈالر 236.84 روپے کا ہوگیا

شائع September 16, 2022
ڈالر گزشتہ روز یہ کاروبار کے اختتام پر 235.88 روپے پر بند ہوا تھا — فائل فوٹو: رائٹرز
ڈالر گزشتہ روز یہ کاروبار کے اختتام پر 235.88 روپے پر بند ہوا تھا — فائل فوٹو: رائٹرز

مسلسل کئی روز سے گراوٹ کا شکار پاکستانی روپیہ آج (جمعہ کو) انٹربینک مارکیٹ میں مزید 96 پیسے کم ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ 0.41 فیصد کمی کے بعد 236 روپے 84 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز یہ کاروبار کے اختتام پر 235.88 روپے پر بند ہوا تھا اور آج اس کی قدر مزید 0.47 فیصد کم ہوگئی۔

ایف اے پی کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ بڑھتے ہوئے درآمدی بل کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلسل 10ویں روز روپے کی قدر میں کمی، انٹر بینک میں ڈالر 235 روپے 88 پیسے پر پہنچ گیا

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر ضروری اور پُرتعیش اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر وزارت خزانہ مداخلت نہیں کرے گی تو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ گر کر 250 تک ہو سکتا ہے، حکومت کو دوست ممالک سے فوری مدد کی اپیل کرنی چاہیے تاکہ پاکستانی کرنسی پر دباؤ کم ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں روزانہ (ڈالر کی) مانگ بڑھ رہی ہے، عمرہ سیزن شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے غیر ملکی کرنسیوں کی طلب میں اضافہ ہوا۔

ایک روز قبل پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) نے اعداد و شمار جاری کیے تھے جس کے مطابق پاکستان کی تیل اور کھانے پینے کی اشیا کی درآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 11.4 فیصد بڑھ کر 5 ارب 8 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی جو ایک سال قبل 4 ارب 56 کروڑ ڈالر تھی۔

مزید پڑھیں: جولائی، اگست میں تیل اور اشیائے خورونوش کی درآمدات میں 11.8فیصد اضافہ

چنانچہ جولائی تا اگست تیل کا درآمدی بل 7 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 3 ارب 30 کروڑ ڈالر ہوگیا جو گزشتہ سال کے اسی مہینوں میں 3 ارب 8 کروڑ ڈالر تھا۔

اسی طرح خوراک کا درآمدی بل دو ماہ میں 21 فیصد بڑھ کر ایک ارب 78 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جو ایک سال پہلے ایک ارب 47 کروڑ ڈالر تھا تاکہ مقامی پیداوار کے فرق کو پر کیا جاسکے۔

روپے کی قدر 2 ستمبر سے کم ہو رہی ہے، مالیاتی اعداد و شمار اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے مطابق گزشتہ 52 ہفتوں کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں 28.7 فیصد کمی واقع ہوئی۔

اس سے قبل روپیہ 28 جولائی کو 239.94 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024