• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

شائع September 16, 2022
17 ستمبر کو چہلم امام حسینؓ کے سلسلے میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے — فائل فوٹو: اے پی پی
17 ستمبر کو چہلم امام حسینؓ کے سلسلے میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے — فائل فوٹو: اے پی پی

محکمہ داخلہ سندھ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے چہلم امام حسینؓ کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی، سکھر، حیدر آباد، لاڑکانہ میں 2 دن (19 اور 20 صفر) جبکہ سندھ کے اندرون شہروں میں ایک دن (20 صفر) کو پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سندھ پولیس اور رینجرز کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 17 ستمبر کو چہلم امام حسینؓ کے سلسلے میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے اور مجالس کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں مذہبی جلوس اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، لہٰذا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس موقع پر شرپسندوں کے حملوں سے بچنے کے لیے صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چہلم امام حسین: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی

محکمہ داخلہ کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچوں، بزرگوں، صحافیوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار، یونیفارم میں ملبوس سیکیورٹی ایجنسیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024