• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پیراسیٹامول بنانے والی کمپنیاں پیداوار جزوی طور پر بحال کرنے پر رضامند

شائع September 16, 2022
کمپنیوں نے پیراسیٹامول کی پیداوار جزوی طور پر بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے— فوٹو: رائٹرز/فائل
کمپنیوں نے پیراسیٹامول کی پیداوار جزوی طور پر بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے— فوٹو: رائٹرز/فائل

مقامی ایکٹیو فارما سیوٹیکل اجزا(اے پی آئی) مینوفیکچرز کی جانب سے خام مال کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری نے پیراسیٹامول کی پیداوار جزوی طور پر بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فارما انڈسٹری اور وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دواساز صنعت کاروں نے دوا کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے لیے یقین دہانی کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکس بے میں گودام سے 4 کروڑ 80 لاکھ پیناڈول کی گولیاں ضبط کرلی گئیں، حکومت سندھ

اجلاس میں حکومتی نمائندوں اور پیراسیٹامول بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سربراہ قاضی منصور دلاور نے بھی اجلاس کا مشاہدہ کیا۔

وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے پیراسیٹامول بنانے والی کمپنیوں سے درخواست کی ہے کہ دواساز کمپنیاں دوا کی پیداوار دوبارہ شروع کریں، بالخصوص گلیکسو اسمتھ کلائن کمپنی جو 80 فیصد مارکیٹ شئیر کے مالک ہیں، عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز نے بتایا کہ ان کی کمپنی پہلے ہی فی گولی ایک روپے کے نقصان کا سامنا کررہے ہیں، دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ اگر نہ ہوا تو اُن کے لیے پیداوار جاری رکھنا مشکل ہوسکتا تھا،

تاہم وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا۔

مقامی ایکٹو فارمسیوٹیکل اجزا کی لاگت میں کمی

ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ اے پی آئی مینوفیکچرز نے خام مال کی قیمت میں 10 فیصد کمی کرنے پر اتفاق کیا ہے اور دیگر دواساز کمپنیوں کو پیراسیٹامول کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے پیراسیٹامول کی پیداوار کو جزوی طور پر شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، انہوں نے کہا کہ دواؤں کی قیمت میں اضافے کے بعد ہی مکمل پیداور شروع کی جائےگی۔

مزید پڑھیں: قیمتیں بڑھانے والی ادویہ ساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

پی پی ایم اے کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عثمان شوکت نےڈان کو بتایا کہ دواساز صنعت کاروں نے رضاکارانہ طور پر مقامی اے پی آئی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں کی مدد ہوسکے، انہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صنعت کاروں کے مسائل اور ان کے طویل مدتی حل اور ادویات کی دستیابی کےلیے ہماری مدد کرے۔

پی پی ایم اے کے چئیرمین دلاور کا کہنا تھا کہ ’جن کمپنیوں نے دوا کی پیداوار روک دی تھی میں نے اُن کمپنیوں کو صدقہ جاریہ کے طور پر پیداوار دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی ہے، میں نے کہا تھا کہ تمام دواساز صنعتیں پیداوار دوبارہ شروع کریں چاہے کمپنیوں کو مالی نقصان کا سامنا ہی کیوں نہ ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں: مارکیٹس میں 60 سے زائد انتہائی اہم ادویات کی قلت

انہوں نے کہا کہ ’اے پی آئی پروڈیوسرز نے خام مال کی قیمت میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، اور گلیکسو اسمتھ کلائن کمپنی سمیت تمام اسٹیک ہولڈز نے جزوی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024