• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شاہین انجری کے علاج کیلئے اپنے خرچے پر انگلینڈ میں ہیں، شاہد آفریدی

شائع September 15, 2022
شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین اپنے ٰخرچے پر انگلینڈ گئے ہیں—فوٹو: شاہین شاہ آفریڈی ٹوئٹر
شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین اپنے ٰخرچے پر انگلینڈ گئے ہیں—فوٹو: شاہین شاہ آفریڈی ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی انجری سے صحت یابی کے لیے اپنے خرچے پر انگلینڈ گئے ہیں اور ڈاکٹر کا انتظام بھی خود کیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اس معاملے پر کوئی کردار نہیں ہے۔

نجی ٹی وی ‘سما نیوز’ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی خود انگلینڈ گیا، اپنے ٹکٹ پر وہاں گیا اور اپنے پیسوں پر وہاں رکا ہوا ہے اور ڈاکٹر سے خود رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کی انجری کے معاملے میں تاخیر ’مجرمانہ غفلت‘ ہے، محمد حفیظ

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کا انتظام میں نے یہاں سے کیا اور وہاں ان سے رابطہ کیا اور وہ خود سارا کچھ کر رہے ہیں اور پی سی بی کچھ نہیں کر رہا ہے۔

شاہد آفریدی نے پی سی بی کا نام لیے بغیر تنقید کیا کہ اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہوتو ایسا نہیں ہوناچاہیے۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گزشتہ ماہ گھٹنے میں معمولی زخم کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

ایشیا کپ کے بعد شاہین شاہ آفریدی ٹی20 ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے اور ایونٹ کے دوران علاج کے لیے انگلینڈ چلے گئے تھے۔

پی سی بی نے بیان میں کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو مکمل بحالی کے لیے انگلینڈ بھیج رہے ہیں۔

بورڈ کے میڈیکل افسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو ماہر ڈاکٹر کی نگرانی کی ضرورت ہے اور لندن میں کھیلوں کے طبی اور بحالی کی بہترین سہولیات دستیاب ہیں، لہٰذا کھلاڑی کے بہترین مفاد میں ہم نے انہیں وہاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ لندن میں علاج کے دوران میڈیکل ڈپارٹمنٹ کو روزانہ کی بنیاد پر ان کی بحالی سے معلومات اور فیڈبیک فراہم کی جائیں گی اور ہم پرامید ہیں کہ ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل شاہین شاہ آفریدی مکمل طور پر صحت یاب ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی انجری سے بحالی کیلئے دبئی سے لندن روانہ ہوں گے

پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ لندن میں رہتے ہوئے شاہین آفریدی پی سی بی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں رہیں گے، جس میں لندن میں مقیم ڈاکٹرامتیازاحمد اور ڈاکٹرظفراقبال بھی شامل ہیں۔

پی سی بی نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر امتیاز2016 سے کوئنز پارک رینجرز فٹ بال کلب میں میڈیکل سروسز کے سربراہ ہیں جبکہ ڈاکٹر ظفر2015 سے کرسٹل پیلس فٹ بال کلب میں اسپورٹس میڈیسن کے سربراہ ہیں جو پہلے ٹوٹنہم ہاٹ پور ایف سی، لیورپول ایف سی اور کینٹ کاؤنٹی کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی20 سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں تاہم ٹی20 ورلڈ کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024