• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت: دو لڑکیوں کو مبینہ ریپ کے بعد قتل کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

شائع September 15, 2022
پولیس افسر نے کہا کہ واقعے کی تفصیلی تفتیش کی جا رہی ہے —فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس افسر نے کہا کہ واقعے کی تفصیلی تفتیش کی جا رہی ہے —فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارت کی شمالی ریاست پولیس نے نچلی ذات کی دو لڑکیوں کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 15سالہ اور 17 سالہ لڑکیوں کی لاشیں بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع لکھمیرپور میں درختوں میں پھندا لگی پائی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: بھارت: 22 سالہ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل، لاش جلادی گئی

مقامی پولیس افسر سنجیو سمن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ چار ملزمان لڑکیوں کو کھیتوں میں لے گئے اور انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس افسر نے کہا کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے مگر ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے بعد ان کی ہی چادروں سے لاشیں درختوں میں لٹکا دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: 18 سالہ مسلمان نرس مبینہ طور پر گینگ ریپ کے بعد قتل

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں خواتین بالخصوص نچلی ذات کی خواتین کے خلاف تشدد عام ہے جہاں ابھی تک لوگ ذات پات کے قدیم نظام میں جکڑے ہوئے ہیں۔

متاثرہ خاندانوں نے پولیس کو بتایا کہ لڑکیوں کو موٹر سائیکلوں پر سوار لوگ اغوا کرکے لے گئے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

مزید پڑھیں: بھارت: چار ملزمان پر 9 سالہ دلت لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام

اتر پردیش کے ڈپٹی چیف وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور ہم قوانین کے مطابق سخت کارروائی کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024