• KHI: Asr 4:48pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:18pm Maghrib 6:00pm
  • ISB: Asr 4:22pm Maghrib 6:06pm
  • KHI: Asr 4:48pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:18pm Maghrib 6:00pm
  • ISB: Asr 4:22pm Maghrib 6:06pm

خورشید شاہ نے آرمی چیف کا تقرر سنیارٹی کی بنیاد پر کرنے کی تجویز دے دی

شائع September 15, 2022 اپ ڈیٹ September 16, 2022
خورشید شاہ نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں — فائل/فوٹو: ڈان نیوز
خورشید شاہ نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں — فائل/فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ نے چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری سنیارٹی کی بنیاد پر کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے اس وقت سپریم کورٹ میں سنیارٹی کی بنیاد پر تقرریوں کی مثال سب کے سامنے ہے۔

ڈان نیوز کو انٹرویو میں پی پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جو مقدمات چل رہے ہیں اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا بلکہ قانون کے تحت فیصلہ ہوگا، کوئی کتنا بھی طاقت ور کیوں نہ ہو فیصلے قانون اور آئین کے مطابق ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ نے پی ٹی آئی ارکان کو دعوت دے دی

ایک سوال پر کہ کیا آپ عمران خان کو اسلام آنے دیں گے؟ خورشید شاہ نے جواب دیا کہ عمران خان اسلام آباد بند کرنے کے دھمکی دے رہے ہیں تو دیکھنا ہوگا کہ عمران خان دھمکی دے کر فیصلے اپنے حق میں کروا سکتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون اور آئین کے تحت کوئی کتنا بھی طاقت ور کیوں نہ ہو ہم ان سے نمٹنا جانتے ہیں، ہم آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کرنے والے لوگ ہیں۔

مزید پڑھیں: 12 بجے تک انتظار کے بعد آگے بڑھیں گے، خورشید شاہ

وفاقی وزیر خورشید شاہ نے آرمی چیف کی تقرری سنیارٹی کی بنیاد پر کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ ہمیں ایسی مثالیں قائم کرنی چاہیے جس سے لگے کہ ہم صحیح سمت میں جارہے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ماضی میں چیف جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیر کو لایا گیا تھا، انہوں نے کیا کیا؟ اس لیے سنیارٹی اور میرٹ پر تقرری سے مسائل الجھیں گے نہیں بلکہ سلجھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024