• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں مشتعل شہریوں کے تشدد سے 2 ڈاکو ہلاک

شائع September 15, 2022
ڈی آئی جی نے کہا کہ فوری طور پر جاں بحق ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی — فوٹو: رائٹرز
ڈی آئی جی نے کہا کہ فوری طور پر جاں بحق ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی — فوٹو: رائٹرز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشتعل ہجوم کے دو مشتبہ ڈاکوؤں پر بدترین تشدد کے نتیجے میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان بازار پولیس نے بتایاکہ اورنگی ٹاؤن 14 شاہ فیصل چوک کے قریب شہری سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈکیتوں کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کورنگی کاز وے پر لوٹ مار کی وارداتیں، ایس ایچ او کو ہٹا دیا گیا

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا، دوران علاج زخمی ڈاکو بھی دم توڑ گیا، پولیس کی مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔

ڈی آئی جی غربی ناصر آفتاب نے بتایا کہ واقعہ تقریباً ساڑھے 3 بجے پیش آیا، موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو ایک دکان پر پہنچے اور ڈکیتی کی کوشش کی، دکاندار نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی تاہم دکاندار محفوظ رہا۔

اسی دوران وہاں موجود دیگر دکاندار جمع ہوگئے جنہوں نے ملزمان کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا دوران علاج دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں لوٹ مار کی انوکھی واردات

ڈی آئی جی نے کہا کہ فوری طور پر جاں بحق ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی، تفتیش کاروں نے ملزمان کے فنگر پرنٹس لے لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

ڈی آئی جی آفتاب کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان جو موٹرسائیکل استعمال کر رہے تھے وہ صدر سے چوری کی گئی تھی۔

پولیس سرجن سمیہ سید نے بتایا کہ 36 سالہ مبینہ ڈاکو کو عباسی شہید ہسپتال میں مردہ حالت میں لایا گیا تھا، اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ملزم کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: لوٹ مار کرنیوالے والے میاں بیوی گرفتار

انہوں نے بتایا کہ تاہم اس کے 26 سالہ ساتھی کو پاکستان بازار سے شام ساڑھے چار بجے زندہ حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گیا، مذکورہ ملزم کے سر، چہرے اور جسم کے دائیں جانب متعدد چوٹیں آئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024