• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

حدیقہ کیانی سیلاب سے متاثر گاؤں تعمیر کرانے کیلئے پر عزم

شائع September 14, 2022
اداکارہ نے وسیلہ راہ کے نام سے امدادی مہم شروع کر رکھی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے وسیلہ راہ کے نام سے امدادی مہم شروع کر رکھی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے سیلاب سے متاثر صوبہ بلوچستان کے چند گاؤں کی دوبارہ تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں بھی فلاحی کام جاری رکھیں گی۔

حدیقہ کیانی ان چند شوبز شخصیات میں سے ایک ہیں، جنہوں نے سیلاب کے فوری بعد امدادی کاموں کا آغاز کردیا تھا اور انہوں نے ‘وسلیہ راہ’ نامی امدادی مہم شروع کی تھی۔

مذکورہ مہم کے دوران حدیقہ کیانی نے ابتدائی طور پر صوبہ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ افراد کی امداد کی اور انہیں خوراک کے علاوہ ضروری اشیا فراہم کرنے سمیت انہیں ٹینٹ بھی فراہم کیے تھے۔

گلوکارہ و اداکارہ کی جانب سے بلوچستان بھجوائے گئے امدادی سامان کے بعد حال ہی میں انہوں نے خود بھی وہاں کا دورہ کیا اور وہ وہاں خواتین سے بھی ملیں۔

انہوں نے بلوچستان میں سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات کی ایک مختصر ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سیلاب سے تباہ ہونے والے چند گائوں کی دوبارہ تعمیر کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔

حدیقہ کیانی نے بتایا کہ انہوں نے بلوچستان کے ‘ربی، چھتر اور اب ٹمبو’ نامی گائوں کو دوبارہ تعمیر کروانے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔

انہوں نے خواتین کے ہمراہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایسی چند بہادر خواتین سے ملیں، جنہوں نے سیلاب میں اپنا سب کچھ کھودیا مگر اس باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

حدیقہ کیانی نے لکھا کہ انہوں نے سیلاب سے متاثر بلوچستان کے چند دیہات کی دوبارہ تعمیر کرانے کی ذمہ داری اٹھائی ہے اور وہ خدا کی مدد کے ساتھ ان گائوں کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گی۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی ‘وسیلہ راہ’ امداد جلد ہی جنوبی پنجاب اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی کاموں کا آغاز کرے گی۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ پنجاب اور سندھ میں بھی متعدد گائوں کی ذمہ داریاں اٹھائیں گی اور ساتھ ہی انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بھی آگے آئیں اور تباہ ہونے والے گائوں کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

انجینیر خالد Sep 15, 2022 09:03am
بہترین کام اللہ اور بھی توفیق عطا فرمائے آمین

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024