• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm

شام میں بڑے پیمانے پر لڑائی دوبارہ شروع ہونے کا خطرہ

شائع September 14, 2022
— فوٹو: یو این شام کمیشن
— فوٹو: یو این شام کمیشن

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شام میں ہونے والے خونریز تنازعات بڑھ سکتے ہیں کیونکہ حالیہ مہینوں کے دوران ملک بھر میں کئی محاذ پر اس میں اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کے شام کمیشن کے سربراہ پاؤلو سرجیو پن ہیرو نے کہا کہ شام بڑے پیمانے پر لڑائیوں کی واپسی کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن یہ ملک اسی طرف بڑھ رہا ہے۔

50 صفحات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ سالوں میں فعال جنگی محاذوں میں خاموشی کے باوجود ملک بھر میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران انسانی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام: داعش کے عسکریت پسندوں کا جیل پر حملہ، 330 افراد ہلاک

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک کے شمال مشرق اور شمال مغرب میں لڑائیوں کے سبب درجنوں شہری ہلاک ہوگئے جبکہ خوراک اور پانی کی فراہمی محدود ہوگئی ہے۔

کمشنر ہینی میگالے کا کہنا تھا کہ خاص طور پر گزشتہ 3 ماہ کے دوران کمیشن نے حزب اختلاف کے زیر قبضہ علاقوں پر مزید روسی فضائی بمباری کو ریکارڈ کیا ہے۔

اقوام متحدہ مشن کے سربراہ پاؤلو سرجیو پن ہیرو نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ایک وقت پر ہمارا خیال تھا کہ شام میں جنگ مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024