• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

‘براہمسترا’ کے بعد رنبیر اور عالیہ ایک ساتھ مزید فلمیں کرنے کو تیار

شائع September 14, 2022 اپ ڈیٹ September 15, 2022
دونوں کی پہلی فلم 9 ستمبر کو ریلیز ہوئی—اسکرین شاٹ
دونوں کی پہلی فلم 9 ستمبر کو ریلیز ہوئی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ کی ایک ساتھ پہلی فلم ‘براہمسترا’ کی کامیابی کے بعد جلد ہی دونوں اداکار مزید فلموں میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

دونوں کی پہلی فلم ‘براہمسترا’ کو 5 دن قبل 9 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جس نے حیران کن طور پر ریکارڈ کمائی کی۔

شوبز ویب سائٹ ‘بولی وڈ ہنگامہ’ کے مطابق براہمسترا نے ریلیز کے پہلے پانچ دن میں 150 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

فلم نے محض 4 دن میں 100 کروڑ روپے سے زائد کمائی کرکے نیا اعزاز حاصل کیا تھا ار اس فلم کی چار دن کی کمائی عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کی 10 دن کی کمائی سے زیادہ رہی۔

دونوں میاں اور بیوی کی پہلی فلم کامیاب ہونے کے بعد اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ دونوں مزید فلموں میں بھی کام کرتے دکھائی دیں گے۔

براہمسترا کی کہانی ہندو مذہبی افسانوی کرداروں کے گرد گھومتی ہے—اسکرین شاٹ
براہمسترا کی کہانی ہندو مذہبی افسانوی کرداروں کے گرد گھومتی ہے—اسکرین شاٹ

‘انڈیا ٹوڈے’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں نے پہلی فلم کی کامیابی کے بعد اب مزید فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کی ہامی بھرلی اور جن لوگوں نے انہیں پہلے ہی ایک ساتھ کام کرنے کی پیش کش کی تھی، انہوں نے وہ قبول کرلی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو ‘براہمسترا’ کی ریلیز سے قبل ہی متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی مگر دونوں نے ایک ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں اداکار دیکھنا چاہتے تھے کہ شائقین انہیں اسکرین پر بھی پسند کرتے ہیں یا نہیں اور اب پہلی ہی فلم کی شاندار کامیابی کے بعد انہوں نے مزید فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے لیے ہامی بھرلی۔

اگرچہ دونوں اداکاروں کو بولی وڈ میں ایک دہائی سے زائد عرصہ ہوچکا ہے اور دونوں اے لسٹر اداکاروں کے ساتھ کام بھی کر چکے ہیں مگر ان کی ایک ساتھ پہلی فلم ‘براہمسترا’ ہے، جسے 9 ستمبر کو ریلیز کیا گیا۔

‘براہمسترا’ سے قبل عالیہ بھٹ 2014 کی مقبول فلم ‘اے دل ہے مشکل’ میں مختصر کردار میں دکھائی دی تھیں۔

‘اے دل ہے مشکل’ میں پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس نے بھی کردار ادا کیے تھے اور اس میں انوشکا شرما اور ایشوریا رائے نے رنبیر کپور کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024