• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جلال آل نے سندھ کے سیلاب متاثرین بچوں سے ترکیہ زندہ باد کے نعرے لگوادیے

شائع September 13, 2022
جلال آل نے بچوں کو ارطغرل غازی کی ٹوپی بھی تحفے میں دی—فوٹو: انسٹاگرام
جلال آل نے بچوں کو ارطغرل غازی کی ٹوپی بھی تحفے میں دی—فوٹو: انسٹاگرام

سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ترکیہ سے پاکستان آنے والے ارطغرل غازی کے اداکار جلال آل نے سندھ کے سیلاب متاثر بچوں سے ترکیہ زندہ باد کے نعرے لگوادیے۔

جلال آل ایک روز قبل سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہلال احمر ترکیہ کے تعاون سے کراچی پہنچے تھے اور گزشتہ روز انہوں نے کراچی میں بارش کے دوران سفر کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

جلال آل نے امدادی سامان بھی متاثرین تک پہنچایا—فوٹو: انسٹاگرام
جلال آل نے امدادی سامان بھی متاثرین تک پہنچایا—فوٹو: انسٹاگرام

کراچی کے بعد وہ سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی امدادی کارروائیاں دیکھنے کے لیے صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی گئے اور انہوں نے انسٹاگرام پر وہاں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں۔

جلال آل کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں امدادی سامان اٹھاکر متاثرین کے کیمپ تک لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ترک اداکار نے خواتین اور بچوں سے گفتگو بھی کی—فوٹو: انسٹاگرام
ترک اداکار نے خواتین اور بچوں سے گفتگو بھی کی—فوٹو: انسٹاگرام

ترک اداکار نے امدادی کارروائیوں کے دوران فلاحی ادارے کا یونیفام پہن رکھا تھا جب کہ وہ متاثرین میں گھل مل گئے۔

ارطغرل غازی اداکار نے سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کے ساتھ بھی گفتگو کی جب کہ انہوں نے متاثرہ بچوں سے پاکستان اور ترکیہ زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے، جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

انہوں نے سیلاب متاثرہ بچوں کو ارطغرل غازی ڈرامے میں ارطغرل کی جانب سے پہنی گئی ٹوپی کا تحفہ بھی دیا اور انہیں وہ ٹوپی پہنائی بھی اور بعد ازاں انہوں نے بچوں کی ٹوپی کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی۔

جلال آل کی جانب سے امدادی سامان خود اٹھانے پر ان کی تعریفیں کی گئیں—فوٹو: انسٹاگرام
جلال آل کی جانب سے امدادی سامان خود اٹھانے پر ان کی تعریفیں کی گئیں—فوٹو: انسٹاگرام

ترک اداکار کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آنے اور ان کی جانب سے متاثرین کے ساتھ گھل مل جانے پر ان کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

جلال آل ترک حلال احمد کے تعاون سے پاکستان آئے ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے پاکستانی مداحوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

جلال آل حالیہ دورے سے قبل بھی متعدد پاکستان آ چکے ہیں اور انہیں 2020 میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو میں نشر کیے جانے والے ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں کمانڈر عبدالرحمٰن الپ کا کردار ادا کیا تھا جو مرکزی کردار ارطغرل کے خاص سپاہی ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024