• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شیریں مزاری کے خلاف اراضی کیس کے حوالے سے مقدمہ خارج کر دیا گیا

شائع September 13, 2022
ترجمان کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کے خلاف کیس ابھی بند نہیں ہوا — فائل فوٹو: اے ایف پی
ترجمان کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کے خلاف کیس ابھی بند نہیں ہوا — فائل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کردیا، شیریں مزاری پر اراضی کے ریکارڈ کو غائب اور اس میں ردوبدل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ترجمان نے مقدمے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری کے خلاف کیس ابھی بند نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو 'گرفتار' کرلیا گیا

شیریں مزاری کے خلاف فیڈرل لینڈ کمیشن کے فیصلے کے تحت لینڈ ریفارمز سے حاصل کی گئی زمینیں واپس نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

شیریں مزاری پر الزام ہے کہ انہوں نے زمین کی ‘جعلی’ منتقلی کے لیے مقامی لینڈ اتھارٹیز سے مل کر سازش کی، یہ الزام فیڈرل لینڈ کمیشن کے فیصلے کے بعد سامنے آیا تھا۔

اس کے بعد شیریں مزاری نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا کہ ان کے خلاف سیاسی مخالفین کی جانب سے جھوٹی خبریں رپورٹ کی جارہی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کو ریلیف دینے کے بعد معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا، فیڈرل لینڈ کمیشن نے اپنے پہلے فیصلے کو غلط تسلیم کرتے ہوئے شیریں مزاری کے حق میں جواب داخل کرا دیا۔

مزید پڑھیں: شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کیلئے کمیشن کا اعلان جلد متوقع

فیڈرل لینڈ کمیشن کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ حکام نے عدالت میں مناسب تحقیقات کے بعد رپورٹ جمع کرائی تھی، عدالت کے پاس کیس کو ختم کرنے یا جاری رکھنے کا اختیار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت آئندہ سماعت پر کیس کے حوالے سے فیصلہ کرے گی جبکہ سیاسی شخصیات کے خلاف بدعنوانی کے کئی مقدمات عدالت میں زیر التوا ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال 21 مئی کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ‘انتقامی کارروائی کسی کےخلاف نہیں ہونی چاہیے’، شیریں مزاری کی گرفتاری پر مذمتی بیانات

اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شیریں مزاری کے خلاف ڈی جی خان میں جائیداد کے حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا تھا، سابق وفاقی وزیر کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار سے ڈی جی خان منتقل کردیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ شیریں مزاری کے خلاف ڈی جی خان میں 129 ایکڑ اراضی کے تنازع پر مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن کئی بار درخواستوں کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024