• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

کراچی میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، سڑکیں زیر آب آگئیں

شائع September 13, 2022
ملیر اور کورنگی کی اہم سڑکوں پر بھی بارش کے پانی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی — فائل فوٹو: ڈان
ملیر اور کورنگی کی اہم سڑکوں پر بھی بارش کے پانی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی — فائل فوٹو: ڈان

کراچی کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے ایک بار پھر سڑکیں زیر آب آگئیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل سے ایئرپورٹ جانے والے راستے میں سڑک پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے رکاوٹ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں غیرمتوقع موسلادھار بارش، دو افراد جاں بحق

اسی طرح ملیر اور کورنگی کی اہم سڑکوں پر بھی بارش کے پانی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

تین ہفتوں کے وقفے کے بعد شہر قائد میں گزشتہ روز بھی موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں زیر آگئی تھی جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی منقطع ہونے کے ساتھ ساتھ گھنٹوں تک ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روز ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی موسلادھار بارش سے کئی نشیبی علاقوں کی سڑکیں زیر آب آگئی تھیں، مختلف علاقوں سے شہریوں نے یہ بھی شکایات کیں کہ بارش شروع ہوتے ہی بجلی چلی گئی جس کو بحال ہونے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔

قبل ازیں، محکمہ موسمیات نے کراچی کے بعض علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں آج سے گرمی کی لہر میں اضافے اور ہیٹ ویو کا امکان

محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ دوپہر سے شام کے درمیان چند مقامات پر گردوغبار/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بارش اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں غیرمتوقع موسلادھار بارش، دو افراد جاں بحق

تقریباً 3 ہفتوں کے وقفے کے بعد گزشتہ روز شہر میں بارش ہوئی جس سے سڑکیں زیر آب آگئیں اور بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں گھنٹوں ٹریفک جام ہوگیا۔

تازہ ترین پیش گوئی میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ بھارتی گجرات کے اوپر کم دباؤ وسطی بھارت پر موجود کم دباؤ میں ضم ہوگیا جس کی وجہ سے سندھ کے کچھ حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، سانگھڑ، خیرپور اور میرپورخاص میں چند مقامات پر وقفے وقفے سے 15 ستمبر تک تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں آج سے گرمی کی لہر میں اضافے اور ہیٹ ویو کا امکان

اسی طرح حیدرآباد، ٹنڈو الہیار، مٹیاری، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، سجاول اور ٹھٹہ کے اضلاع میں آج اور کل بھی اسی طرح بارش متوقع ہے۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں سب سے زیادہ بارش پرانے ایئرپورٹ کے علاقے میں 32.2 ملی میٹر یا 1.26 انچ ریکارڈ کی، اس کے بعد یونیورسٹی روڈ پر 28.3 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس پر 24 ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس پر 25 ملی میٹر، گلشن حدید میں 23 ملی میٹر، قائد آباد میں 17.5 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 13.2 ملی میٹر، کیماڑی میں 11.5 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 10.6 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 10.4 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 8.7 ملی میٹر، ناظم آباد میں 3.2 ملی میٹر اور کورنگی میں 3.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی۔

وقفے وقفے کے ساتھ مسلسل ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی بارش کے سبب کئی نشیبی علاقے اور اہم سڑکیں زیر آب آگئی تھیں، کئی علاقوں میں مکینوں نے شکایت کی کہ بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور کئی گھنٹوں بعد بحال ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024