• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

واٹس ایپ میں ڈیسک ٹاپ پر ایڈٹ بٹن متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع September 12, 2022
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

خبریں ہیں کہ دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ پر بھیجے گئے میسیج میں ایڈٹ کا بٹن متعارف کرائے جانے کے فیچر پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی اسے متعارف کرادیا جائے گا۔

واٹس ایپ سے قبل اسی کمپنی کی سوشل ویب سائٹ فیس بک اور شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بھی ایڈٹ بٹن کی سہولت دستیاب ہے جب کہ حال ہی میں ٹوئٹر نے بھی ایسے بٹن کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

اگرچہ واٹس ایپ کے حوالے سے چند ماہ قبل بھی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایپلی کیشن ایڈٹ بٹن پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی اسے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، تاہم تاحال ایسا نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم، واٹس ایپ کا میسیج ’ری ایکشن‘ فیچر متعارف

لیکن اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ کمپنی اینڈرائڈ اور آئی او ایس کے علاوہ ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی ایڈٹ بٹن کو متعارف کرائے جانے کے فیچر پر کام کر رہی ہے۔

ماہرین ایڈٹ بٹن پر کام کرنے میں مصروف ہیں—اسکرین شاٹ/ ویب ایٹ انفو
ماہرین ایڈٹ بٹن پر کام کرنے میں مصروف ہیں—اسکرین شاٹ/ ویب ایٹ انفو

واٹس ایپ کی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ایڈٹ بٹن کو متعارف کرائے جانے پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ایڈٹ بٹن پر محدود صارفین کو رسائی دی جائے گی اور ممکنہ طور پر اسے پہلے ڈیسک ٹاپ یعنی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین میں متعارف کرائے جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ایڈٹ بٹن کے بعد صارفین کو ایڈٹ ہسٹری بھی نظر آئے گی یا نہیں اور یہ بھی معلوم نہیں کہ صارفین کتنی دیر کے بعد میسیج کو ایڈٹ کرنے کے قابل ہوں گے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ایڈٹ بٹن کو کب متعارف کرایا جائے گا، تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی کہ واٹس ایپ ماہرین ایڈٹ بٹن پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں یہ عندیہ بھی دیا گیا کہ ممکنہ طور پر ایڈٹ بٹن بیک وقت ڈیسک اور اسمارٹ موبائل صارفین میں محدود پیمانے پر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024