• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میں نے نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر نہیں کی تھی، اُروشی روٹیلا

شائع September 12, 2022
اُروشی روٹیلا کرکٹرز سے تعلقات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اُروشی روٹیلا کرکٹرز سے تعلقات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی ماڈل، ڈانسر و اداکارہ اُروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ذاتی طور پر نسیم شاہ سمیت کسی کی بھی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر نہیں کی تھی، تاہم انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم نے ایسا ضرور کیا۔

بھارت کی بولڈ اداکارہ کے انسٹاگرام پر چند دن قبل ایشیا کپ کے پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو اسٹوری میں شیئر کی گئی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔

اُروشی روٹیلا کی جانب سے شیئر کی گئی ویٰڈیو میں نسیم شاہ کو کرکٹ گراؤنڈ میں مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب کہ اسی ویڈیو میں اداکارہ خود حیرانگی سے پاکتستانی ٹیم کو دیکھتی دکھائی دی تھیں۔

مذکورہ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی مگر میچ سے زیادہ اُروشی روٹیلا کی جانب سے نسیم شاہ کی مسکرانے کی ویڈیو شیئر کرنے کی خبریں وائرل ہوئیں اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے تھے کہ مستقبل میں بھارت سے ایک اور خاتون پاکستانی لڑکے سے شادی کریں گی۔

تاہم اب اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کسی کی بھی ویڈیو ذاتی طور شیئر نہیں کی تھی اور ساتھ ہی میڈیا کو درخواست کی ہے کہ اب ان کی حوالے سے خبریں بنانا بند کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے تو پتا ہی نہیں کہ اُروشی روٹیلا کون ہیں؟ نسیم شاہ

اُروشی روٹیلا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نسیم شاہ کا نام لیے بغیر لکھا کہ کچھ دن قبل ان کی ٹیم نے مداحوں کی جانب سے ایڈٹ کردہ ویڈیوز کو ان کی اور ویڈیو میں موجود لوگوں کی رضامندی اور معلومات کے بغیر ویڈیوز شیئر کی تھی۔

اداکارہ نے میڈیا سے اپیل کی کہ ان سے متعلق اب خبر نہ بنائی جائے—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے میڈیا سے اپیل کی کہ ان سے متعلق اب خبر نہ بنائی جائے—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے لوگوں اور خصوصی طور پر میڈیا سے التجا کی کہ مذکورہ مسئلے پر ان کے حوالے سے اب کوئی خبر نہ بنائی جائے۔ ساتھ ہی اُروشی روٹیلا نے مداحوں اور میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ان سے دو دن قبل نسیم شاہ نے بھی دبئی میں صحافیوں سے مذکورہ معاملے پر بات کرتے ہوئے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا تھا جو ان سے محبت کرتے ہیں اور ان کی محبت کی خاطر ان کے میچ گراؤنڈ میں آکر دیکھتے ہیں۔

نسیم شاہ نے ایشیا کپ کے فائنل سے قبل دبئی میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران اُروشی روٹیلا کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر دعویٰ کیا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو جانتے تک نہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ آسمان سے اُترے ہوئے نہیں ہیں اور نہ ہی ان میں کچھ خاص ہے مگر پھر بھی جو لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں، وہ ان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا فی الحال ایسا ویسا کوئی ارادہ نہیں، وہ صرف کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

نسیم شاہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اُروشی روٹیلا کو نہیں جانتے، انہیں معلوم نہیں کہ وہ کون ہیں؟۔

تبصرے (2) بند ہیں

ڈاکٹر افضال ملک Sep 12, 2022 07:04pm
اس سے قبل اُروشی روٹیلا کو شاید کوئی جانتا بھی نہیں تھا ‘ ویسے بھی بھارتی اداکارائوں کو لوگ صرف ٹائم پاس کیلئے ہی دیکھتے ہیں ۔ پاکستان کے نوجوان خوبرو مستقبل کے بہترین آل رائونڈر نسیم شاہ کے ساتھ بھارتی اداکارہ کا نام آتے ہی بھارتی اداکارہ کو دنیا بھر میں پہچانا جانے لگا ‘ اس پر انہیں نسیم شاہ کا ممنون ہونا چاہئے ۔ نسیم شاہ قومی ہیرو ہیں اور ابھی انہوں نے کھیل پر مکمل فوکس رکھ کر ٹیم کو مزید کامیابیاں دلانی ہیں ۔ بھارتی اداکارہ جیسی ٹائم پاس جیسوں پر انہیں بالکل بھی توجہ نہیں دینی چاہئے اور ایک خواب سمجھ کر بھارتی اداکارہ کی جانب سے اُن تک رسائی کیلئے کی گئی کوششوں کو فراموش اور نظر انداز کر دینا چاہئے ۔
ڈاکٹر افضال ملک Sep 12, 2022 08:37pm
اگر تبصرہ غیر جانب دارانہ کیا جا سکتا ہے تو پھر اسے چھاپنا بھی ادارہ کی ذمہ داری ہے ۔ غیر جانبدارانہ اور مرضی کے مطابق میں کچھ فرق ہوتا ہے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024