• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ کے برادر نسبتی اسلام آباد سے ’اغوا‘

شائع September 11, 2022
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ٹیکنالاجی کی مدد سے تلاش کیا جارہا ہے —فوٹو: سینیٹر افنان اللہ ٹوئٹر
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ٹیکنالاجی کی مدد سے تلاش کیا جارہا ہے —فوٹو: سینیٹر افنان اللہ ٹوئٹر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ ان کے بردار نسبتی طلحہ اسد کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ نے کہا کہ میرے بردار نسبتی طلحہ اسد کو کل رات ساڑھے 8 بجے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 11/2 کی مسجد حدیبیہ کے قریب سے اغوا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے سالے کو کالے شیشے والی ٹیوٹا ہائس کے ذریعے اٹھایا گیا، ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے جبکہ ان کے موبائل کی آخری لوکیشن گولڑہ شریف کی ہے۔

مزید پڑھیں: صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے 'اغوا'

بعد ازاں طلحہ اسد کے بھائی محمد ہاشم اسد نے اسلام آباد کے شالیمار پولیس تھانے میں ضابطہ فوجداری کے سیکشن 365 کے تحت بھائی کے اغوا کی ابتدائی اطلاعاتی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کروائی۔

ڈان ڈاٹ کام کو موصول آیف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ہاشم اپنے والد، بھائی طلحہ اور ان کے تین بیٹوں کے ہمراہ حدیبیہ مسجد میں تھے۔

شکایت کنندہ نے کہا کہ طلحہ اسد اپنے تین بیٹوں کے ہمراہ ہم سے پہلے مسجد سے باہر نکلے تو ایسے میں سیاہ لباس میں ملبوس دو نامعلوم مسلح افراد انہیں سیاہ رنگ کی ٹویوٹا ہائس وین میں اٹھا کر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق مشیر سندھ نواب علی لغاری اسلام آباد سے 'اغوا'

انہوں نے کہا کہ طلحہ کے بیٹے نے انہیں اور ان کے والد کو اس معاملے کی اطلاع دی، شکایت کنندہ ہاشم کا کہنا ہے کہ ان کا بھائی گزشتہ روز 8 بجکر 28 منٹ سے لاپتا ہیں اور ان کا موبائل فون بھی بند ہے۔ اہلخانہ نے پولیس سے مدد کی درخواست کی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی (آپریشنز) کو طلحہ اسد کو فوری طور پر بازیاب کرانے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ٹیکنالاجی کی مدد سے تلاش کیا جارہا ہے اور ان کو جلد از جلد گرفتار کرکے طلحہ اسد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025