• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

انسٹاگرام میں ’ری ٹوئٹ‘ جیسے ’ری پوسٹ‘ فیچر کی آزمائش

شائع September 10, 2022
نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی—فوٹو: آئی اسٹاک
نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی—فوٹو: آئی اسٹاک

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے ایپلی کیشن پر ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، تاہم مذکورہ فیچر سالوں سے فیس بک اور ٹوئٹر پر دستیاب ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ کے مطابق انسٹاگرام کے بعض صارفین کو ’ری پوسٹ‘ فیچر تک رسائی دی گئی ہے اور کمپنی نے تصدیق کردی کہ مذکورہ فیچر پر کام کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ فیچر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور فوری طور امریکا سمیت دیگر ممالک کے محدود صارفین کو اس تک رسائی دی گئی ہے، تاہم جلد ہی اس کی آزمائش کو بڑھایا جائے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت انسٹاگرام صارفین دوسرے لوگوں کی تصاویر اور پوسٹس کو ری پوسٹ یا ری شیئر کر سکیں گے۔

یعنی جس طرح کوئی فیس بک کی پوسٹ کو شیئر کرتا ہے یا ٹوئٹر پر کسی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جاتا ہے، اسی طرح انسٹاگرام پوسٹس کو بھی شیئر کیا جا سکے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت ابتدائی طور پر ہر صارف کی محدود پوسٹس کو شیئر یا پوسٹ کرنے کا آپشن دیا جائے گا، جس کے بعد اسے عام کردیا جائے گا۔

نئے فیچر کے تحت صارفین کی تمام پوسٹس کو دوسرے صارفین شیئر نہیں کر سکیں گے جب کہ ممکنہ طور پر صارف کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ اپنی پوسٹ کو دوسرے لوگوں کی جانب سے شیئر کرنے کے لیے اوپن رکھے یا نہ رکھے۔

اگرچہ انسٹاگرام کی پوسٹس کو دوسرے صارفین کی جانب سے شیئر یا پوسٹ کرنے کے فیچر کی اب آزمائش کی جا رہی ہے، تاہم انسٹاگرام ریلز میں یہ فیچر پہلے ہی دستیاب ہے اور وہاں پر صارفین دوسروں کی ریلز کو شیئر کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024