• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

شائع September 10, 2022

محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگلے 2 روز میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد رہا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اگلے دو روز میں شہر کا درجہ حرارت 38 سے 39 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: موسم گرما کی پہلی بارش، دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق

محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بھارت کے شہر گجرات میں کم ہوا کا دباؤ سمندر کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے اور سمندری ہوائیں معطل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھرپارکر اور عمر کوٹ ،میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان، بدین اور سجاول اور ٹھٹہ میں 11 سے 13 ستمبر کے درمیان ہلکی اور درمیانی درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024