• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

موٹرولا نے دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل فون متعارف کرادیا

شائع September 9, 2022
کیمرے کی ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا گیا —فوٹو: موٹرولا
کیمرے کی ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا گیا —فوٹو: موٹرولا

موبائل فون بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی ’موٹرولا‘ نے تمام کمپنیز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل کیمرا کا حامل فون متعارف کرادیا۔

یہی نہیں بلکہ موٹرولا نے نئے فون میں جہاں مین کیمرا 200 میگا پکسل کا دیا ہے، وہیں اس نے فون میں سیلفی کیمرا بھی 60 میگا پکسل کا دے کر باقی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کمپنی نے ’موٹرولا ایج 30 الٹرا‘ کو پیش کرتے ہوئے اس میں کیمرا کی ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے کیمرے اعلیٰ کوالٹی کے ویڈیو کیمرا سے بھی بہتر نتائج دینے کے اہل ہیں۔

فون کے بیک سائڈ پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 200 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 50 اور تیسرا 12 میگا پکسل کا ہے۔

اسی طرح فون کے فرنٹ پر 60 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور یہ پہلا فون ہے، جس میں اتنے زیادہ میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کو مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے—فوٹو: موٹرولا
فون کو مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے—فوٹو: موٹرولا

فون کو 47۔6 انچ اسکرین کے ساتھ اینڈرائڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں اسنیپ ڈریگن 8 پلس جنریشن ون کی چپ دی گئی ہے۔

فون کو 12 جی بی ریم اور 128 جی بی سمیت 512 جی بی میموری کے مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کو تین مختلف رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے یہ اس بار فون کے ڈیزائن کو بھی بہتر اور ڈسپلے کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ میگا پکسل کیمروں کے حامل موبائل میں 4600 ایم اے ایچ کی بیٹری جب کہ 125 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے۔

فون کو ابتدائی طور پر صرف یورپ اور امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیاہے، تاہم جلد ہی اسے ایشیا میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یورپ میں اس کی قیمت 900 یورو تک رکھی گئی ہے، یعنی اس وقت موبائل کی قیمت پاکستانی 2 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024