• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد ’دی کراؤن‘ کی تاخیر کا امکان

شائع September 9, 2022
سیریز کی کہانی ملکہ برطانیہ کے گرد گھومتی ہے—پرومو فوٹو، نیٹ فلیکس
سیریز کی کہانی ملکہ برطانیہ کے گرد گھومتی ہے—پرومو فوٹو، نیٹ فلیکس

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ان کی زندگی پر بنائی جانے والی نیٹ فلیکس کی معروف سیریز ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن میں تاخیر ہونے کا امکان ہے جب کہ ٹیم نے بھی اس کی شوٹنگ منسوخ کرنے کا اشارہ دے دیا۔

شوبز ویب سائٹ ’ڈیڈلائن‘ کے مطابق ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن کی تکمیل پر کام جاری تھا مگر اب ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد اس پر کچھ عرصے کے لیے کام کو روک دیا گیا۔

رپورٹ میں سیریز کے لکھاری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملکہ الزبتھ کے انتقال کے احترام میں ’دی کراؤن‘ کی شوٹنگ کچھ عرصے کے لیے روک دی جائے گی، کیوں کہ ملکہ عالمی سطح کی پراثر شخصیت اور باوقار خاتون تھیں۔

’دی کراؤن‘ کی ٹیم نے عندیہ دیا کہ ملکہ الزبتھ کی وفات کے احترام میں سیریز کے پانچویں سیزن کی تکمیل کچھ تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں۔

دی کراؤن‘ نامی ویب سیریز برطانوی شاہی خاندان پر بنائی جانے والی سیریز ہے، جس کے چار سیزن ریلیز کیے جا چکے ہیں اور اس کے پانچویں سیزن کو رواں برس کے اختتام یا آئندہ سال کے آغاز تک ریلیز کیے جانے کا امکان تھا، تاہم اب ممکنہ طور پر اس میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پریوں کی کہانی سے بھرپور سیریز ’دی کراؤن‘

ویب سیریز کا چوتھا سیزن نومبر 2020 میں ریلیز کیا گیا تھا، مذکورہ سیریز کا پہلا سیزن 2016 میں جاری کیا گیا تھا، پہلے سیزن میں 1947 سے 1955 کے شاہی خاندان کا دور دکھایا گیا تھا۔

’دی کراؤن‘ سیریز کی مرکزی کہانی ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی زندگی پر مبنی ہے اور سیریز کا آغاز ہی ان کی جوانی، شادی اور تخت سنبھالنے سے ہوتا ہے۔

’دی کراؤن‘ کا دوسرا سیزن 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کہانی 1956 سے 1964 کے عرصے کے دوران گھومتی ہے۔

مزید پڑھیں: جمائما نے 'دی کراؤن' کے چوتھے سیزن کو سب سے بہترین قرار دے دیا

سیریز میں نہ صرف شاہی محل میں ہونے والی سازشوں اور معاشقوں کو دکھایا گیا بلکہ اس میں برطانوی شاہی خاندان کے دنیا بھر کی سیاست پر پڑنے والے اثرات کے اہم واقعات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

دی کراؤن‘ سیریز کا تیسرا سیزن نومبر 2019 میں ریلیز ہوا اور اس میں 1964 سے 1977 کا دور دکھایا گیا تھا۔

سیریز کا چوتھا سیزن نومبر 2020 میں ریلیز ہوا، جس میں 1977 سے لے کر 1986 یا 1988 تک کا دور دکھایا گیا۔

چوتھے سیزن میں جہاں لیڈی ڈیانا کا کردار دکھایا گیا، وہیں اس میں پہلی برطانوی خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر سمیت کئی نئے کردار بھی دکھائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’دی کراؤن‘ کی اداکارہ کا کم عمر نوجوان کے ساتھ معاشقے کا اعتراف

اب پانچویں سیزن میں 1988 سے لے کر 1999 تک کا دور دکھائے جانے کا امکان ہے۔

سیریز میں اب تک ملکہ برطانیہ کے کرداروں کو تین مختلف اداکارائیں ادا کر چکی ہیں اور اس کے نئے سیزن میں بھی ان کا کردار ممکنہ طور پر نئی اداکارائیں ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024