• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملکہ برطانیہ کے آخری دو دن کیسے گزرے؟

شائع September 9, 2022 اپ ڈیٹ September 10, 2022
ملکہ برطانیہ کی انتقال سے دو دن قبل جاری کی گئی آخری تصویر—فوٹو: رائل فیملی، انسٹاگرام
ملکہ برطانیہ کی انتقال سے دو دن قبل جاری کی گئی آخری تصویر—فوٹو: رائل فیملی، انسٹاگرام

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں 8 ستمبر کو فانی دنیا سے کوچ کرکے خالق حقیقی سے جا ملیں جو زندگی کا نصف سے زائد عرصہ تخت پر براجمان رہیں۔

ملکہ الزبتھ نے فروری 1952 میں والد کی وفات کے بعد محض 26 برس کی عمر میں تخت سنبھالا تھا، وہ 1926 میں پیدا ہوئی تھیں۔

الزبتھ دوم محض 10 سال کی عمر میں 1936 میں ولی عہد بنی تھیں اور ان کی شادی شہزادہ فلپس سے 1947 میں ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ چلتے وقت چھڑی کا سہارا لینے لگ گئیں

ان کے ہاں شادی کے ایک سال بعد 1948 میں شہزادہ چارلس کی پیدائش ہوئی تھی جو ان کی وفات کے بعد 9 ستمبر کو 73 برس کی عمر میں برطانیہ کے نئے بادشاہ بنے۔

ملکہ کا تخت سنبھالنے کے ایک سال بعد 1953 میں ان کی تاج پوشی ہوئی تھی اور ملکہ بننے کے بعد بھی ان کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔

ملکہ برطانیہ اگست 2015 میں برطانیہ کے شاہی تخت پر سب سے طویل عرصے تک براجمان رہنے والی ملکہ بنی تھیں۔

ملکہ برطانیہ اگرچہ گزشتہ چند سال میں علیل رہی تھیں اور انہیں کورونا بھی ہوچکا تھا مگر اس باوجود وہ مصروفیات دکھائی دیتی تھیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کو دو دن قبل ہی برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کو تعینات کرتے اور ان سے ملاقات کرتے دیکھا گیا مگر اس کے ایک دن بعد اچانک ان کا انتقال ہوگیا۔

امریکی میگزین ’پیپلز‘ کے مطابق ملکہ الزبتھ 6 ستمبر کو وزیر اعظم لز ٹرس سے ملاقات کی تھی اور اس وقت ہی انہیں کمزور حالت میں دیکھا گیا تھا۔

ملکہ برطانیہ نے وزیر اعظم سے بالمورل کیسل اسکاٹ لینڈ میں ملاقات کی تھیں، جہاں انہوں نے زندگی کے آخری دو دن گزارے اور وہیں 8 ستمبر کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں ملکہ الزبتھ کی موت کی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔

شاہی محل کے مطابق ملکہ برطانیہ اپنی رہائش گاہ پر پرسکون حالت میں خالق حقیقی سے جا ملیں مگر مختلف برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں چند بیماریاں لاحق تھیں۔

پیپلز میگزین کے مطابق زندگی کے آخری ایام میں ملکہ الزبتھ کی اعصابی قوت نے کام کرنا محدود کردیا تھا، جس وجہ سے ان کے متعدد جسمانی اعضا ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہے تھے۔

دوسری جانب ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں ایک ڈاکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ طور پر ملکہ الزبتھ دوم کو خون کی بیماری لاحق ہوگئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ملکہ برطانیہ کے دل اور دماغ میں خون جمع ہوگیا تھا، جس وجہ سے ممکنہ طور پر ان کی موت ہوئی، تاہم اس حوالے سے شاہی خاندان اور برطانوی حکومت نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

ملکہ الزبتھ کا انتقال اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے انتقال کے 16 ماہ بعد ہوا ہے، ان کے شوہر اپریل 2021 میں 99 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024