• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شوبز شخصیات کا ملکہ برطانیہ کی وفات پر اظہار افسوس

شائع September 9, 2022
ملکہ برطانیہ گزشتہ چند سال کے دوران مختلف مواقع پر ہسپتال داخل ہوتی رہی تھیں—فائل فوٹو: 2012، اے پی
ملکہ برطانیہ گزشتہ چند سال کے دوران مختلف مواقع پر ہسپتال داخل ہوتی رہی تھیں—فائل فوٹو: 2012، اے پی

طویل عرصے تک بادشاہت کے تخت پر براجمان رہنے والی ملکہ الزبتھ دوم کی 96 سال کی عمر میں وفات پر جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے، وہیں شوبز شخصیات نے بھی اس پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعدد پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی عالمی فلمی اسٹارز کی طرح ملکہ برطانیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کو ایک عہد کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت کچھ دیکھا۔

عدنان صدیقی نے ٹوئٹ کی کہ ملکہ برطانیہ نے ذاتی پیغامات رسانی کے طریقوں سمیت موبائل فون کا دور دیکھا، انہوں نے پاؤنڈ سے لے کر کرپٹو کرنسی تک دیکھی جب کہ انہوں نے خاموش فلموں سے لے کر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی بڑھتی مقبولیت بھی دیکھی۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بھی ملکہ برطانیہ کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ لکھی اور لکھا کہ انہیں الزبتھ دوم کے انتقال پر ایسا لگا، جیسے انہوں نے بہت ہی قریبی اپنی قیمتی شے کھوئی ہو۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ کبھی بھی ملکہ سے نہیں ملی تھیں مگر اس باوجود انہیں ایسا لگا کہ انہوں نے کوئی اپنی قریبی شے کھو دی ہو۔ انہوں نے الزبتھ دوم کی زندگی کو شاندار قرار دیا اور لکھا کہ وہ ایک باوقار اور باعزت خاتون کے طور پر جیتی رہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ ارمینہ خان نے بھی ملکہ برطانیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کی موت کو بہت بڑا نقصان قرار دیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اداکارہ صبا قمر نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ملکہ برطانیہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اداکارہ منال خان اور ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف نے بھی ملکہ برطانیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اداکار، گلوکار و میزبان فخر عالم نے بھی ملکہ برطانیہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اداکارہ و سابق میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بھی الزبتھ دوم کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

سابق ماڈل، اداکارہ و فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف نے بھی ملکہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

سماجی رہنما اور دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی ملکہ برطانیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھچوائی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کی اور الزبتھ دوم کی خدمات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024