• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

بھارت: بیٹے کو بچانے کے لیے نہتی ماں شیر کے سامنے ڈٹ گئی

شائع September 8, 2022
ماں اور بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، مقامی عہدیدار — فوٹو: بی بی سی
ماں اور بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، مقامی عہدیدار — فوٹو: بی بی سی

بھارت کے شہر نئی دہلی میں بہادر ماں نے اپنے بچے کو شیر کے جبرے کے بچانے کے لیے نہتی لڑ پڑیں اور اپنے بیٹے کو شیر کے چنگل سے چھڑا لیا لیکن اس کوشش میں وہ خود بھی زخمی ہو گئیں۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ارچنا چوہدری نامی خاتون اپنے 15 ماہ کے بیٹے کے ساتھ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے گاؤں میں گھر کے قریب رفع حاجت کے لیے جارہی تھیں۔

مقامی عہدیدار سنجویو شریواستو نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ شیر قریبی بندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو سے بھٹک کر یہاں پہنچا تھا، جس کے بعد اس نے بچے پر حملہ کردیا، شیر نے اپنے جبڑے سے بچے کے سر پر حملہ کیا تھا، ماں یہ دیکھ کر ہکا بکا رہ گئی لیکن انہوں نے اپنے آپ کو فوراً سنبھالتے ہوئے بیٹے کو شیر سے بچانے کی کوشش کی تو شیر نے اُن پر بھی حملہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت:سانپ کو گلے میں لپیٹ کر کرتب دکھانے والا شخص جان کی بازی ہار گیا

ماں کی چیخ و پکار سننے پر گاؤں کے مقامی لوگ جمع ہو گئے اور ماں اور بچے کو بچانے کی کوشش کی، ہجوم کو دیکھ کر شیر جنگل کی جانب فرار ہوگیا۔

سنجویو شریواستو کا کہنا ہے کہ ’خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ماں اور بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے‘۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق علاقے کا سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جبکہ مقامی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رات کے وقت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

مزید پڑھیں: سانپ نے ایک شخص کو ڈسا، جواب میں اس نے دانتوں سے کاٹ کر اسے مار دیا

جنوبی ایشیا میں جنگلات کی کمی کی وجہ سے جانوروں کے انسانوں پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، بھارت میں 2014 اور 2019 کے درمیان شیر کے حملوں میں تقریباً 225 افراد ہلاک ہوئے۔

2012 اور 2018 کے درمیان 200 سے زائد شیر شکار کی وجہ سے یا بجلی کے کرنٹ لگنے سے مارے گئے، پوری دنیا میں تقریباً 70 فیصد شیر بھارت میں پائے جاتے ہیں جبکہ 2018 میں شیروں کی آبادی کا تخمینہ 2 ہزار 967 لگایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024