• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آئی فون 14 کو 8 ستمبر کو متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع September 7, 2022
فونز کو کل متعارف کرایا جائے گا—فوٹو: ایپل
فونز کو کل متعارف کرایا جائے گا—فوٹو: ایپل

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا سالانہ ایونٹ پاکستانی تاریخ کے مطابق 8 ستمبر کو ہوگا، جس میں کمپنی کی جانب سے آئی فون 14 کے مختلف ماڈیولز سمیت واچ اور آئی پیڈز وغیرہ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی نے اگرچہ اپنے ایونٹ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے اور کمپنی کا گزشتہ تین سال میں پہلا ایونٹ ہوگا، جس میں لوگ بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے آئی فون 14 سیریز سے منی ماڈل کو نکالے جانے کا امکان

ایپل کے ایونٹ کو کمپنی کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت اس کی ویب سائٹ پر بھی آن لائن دکھایا جائے گا جب کہ دیگر ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا ادارے بھی اس ایونٹ کو براہ راست دکھائیں گے۔

ایونٹ کا دورانیہ دو گھنٹے تک محیط ہونے کا امکان ہے، جس میں کمپنی آئی فون 14 کے مختلف ماڈیولز سمیت آئی پیڈ اور واچ بھی متعارف کرائے گی۔

مزید پڑھیں: آئی فون 14 میں سام سنگ کا ڈسپلے پینل دیے جانے کا امکان

اطلاعات ہیں کہ کمپنی ایونٹ کے دوران آئی فون 14 سیریز کے 4 ماڈلز پیش کرے گی، جس میں آئی فون 14، آئی فون 14 میکس/ پلس، آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس شامل ہیں۔

اسی طرح کمپنی ایونٹ کے دوران 8 سیریز کے ایپل واچ بھی متعارف کرائے گی، جن میں ایپل واچ 8، واچ پرو8 اور 8 ایس ای واچ شامل ہیں۔

ممکنہ طور پر کمپنی کی جانب سے ایونٹ کے دوران میک پرو کے لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں کمپنی ایئرپوڈز سمیت دیگر آلات بھی متعارف کرائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024