• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: پولیس نے صنعتی یونٹ میں گینگ ریپ کی خبروں کی تردید کردی

شائع September 7, 2022
پولیس نے وضاحت کی کہ کورنگی کے کسی صنعتی یونٹ میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا— ڈان آرکائیوز
پولیس نے وضاحت کی کہ کورنگی کے کسی صنعتی یونٹ میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا— ڈان آرکائیوز

کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع صنعتی یونٹ میں مبینہ طور پر لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں تاہم پولیس نے ان تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شرقی مقدس حیدر نے ڈان کو بتایا کہ ’پولیس کی تحقیقات کے مطابق ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور یہ خبریں صرف سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: بیٹی کا ریپ کرنے کے الزام میں باپ گرفتار

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے اس واقعے پر انکوائری تشکیل دی ہے جبکہ متاثرہ خاتون کا بیان بھی سامنے نہیں آیا، فیکٹری انتظامیہ کا پولیس کو کہنا تھا کہ ایسی خبریں پھیلا کر اُن کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کورنگی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فیصل بشیر نے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کو ‘جھوٹا’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں پھیلانے کا کوئی ‘خفیہ مقصد’ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان خبروں کے خلاف فیکٹری انتظامیہ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 3 ڈکیت گرفتار

پولیس کا یہ بیان تب سامنے آیا جب لڑکی سے جنسی استحصال کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، ان خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آرٹسٹک ملینرز نامی نجی کمپنی کی ایک خاتون ملازمہ کا کچھ ملازمین نے گینگ ریپ کیا ہے۔

کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کا انتقال ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024