• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

کراچی میں سیلاب متاثرین کے لیے سیلون کیمپ کا انعقاد

شائع September 6, 2022
ڈھائی سو بچوں کے بال بنائے گئے—اسکرین شاٹ
ڈھائی سو بچوں کے بال بنائے گئے—اسکرین شاٹ

کراچی کے سچل گوٹھ کے قریب شاہنواز شر گوٹھ میں واقع سیلاب متاثرین کے کیمپس میں بچوں، بڑوں اور جواں سالہ افراد کے لیے سیلون کیمپس کا انعقاد کیا گیا، جس کی سوشل میڈیا پر تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

شاہنواز شر گوٹھ میں قائم کیے گئے ریلیف کیمپس میں رضاکاروں اور کارکنان کے گروپ اور ملک گرومنگ سیلون کی جانب سے سیلون کیمپس کا انعقاد کیا گیا، جہاں 250 بچوں کے بال بنانے سمیت ان کے ںاخون بھی کاٹے گئے اور ان کے چہرے کو بھی خوبصورت بنایا گیا۔

سیلون کیمپ میں چار حجاموں نے بچوں کو بال سیٹ کرنے کے علاوہ ان کے ناخون بھی اتارے۔

سیلون کیمپ کے دوران بچوں میں بالوں اور ناخنوں کو صارف کرنے کی چیزیں بھی تقسیم کی گئیں۔

مذکورہ سیلون کیمپ سے قبل رضاکاروں نے ٹوئٹر اسپیس پر اس متعلق بحث کی، جس کے بعد سیلون مالک سمیت دیگر لوگوں کی مدد سے سیلاب متاثرین کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

سیلون کیمپ کی کوریج کے لیے متعدد ٹی وی چینلز اور اخبارات کو بھی مدعو کیا گیا تھا جب کہ سیلون کیمپ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے رضاکاروں کی تعریفیں کیں۔

سیلون کیمپ کے انعقاد کے منتظمین میں شامل صحافی اور کارکن سید مجاہد حسین شاہ نے بھی بچوں کے بال سنوارنے اور ناخون اتارنے سے متعلق ویڈیو شیئر کی۔

علاوہ ازیں اس کیمپ کا حصہ رہنے والے سید حسین مجتبیٰ رضوی نے بھی سیلون کیمپ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024