• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عمران خان کا سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے ایک ارب روپے امداد کا اعلان

شائع September 6, 2022
عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیلاب زدگان کی بحالی کےلیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی—تصویر: اےایف پی
عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیلاب زدگان کی بحالی کےلیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی—تصویر: اےایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کےلیے ٹیلی تھون کے ذریعے جمع رقوم میں سے ایک ارب روپے عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سکھر کے سرکاری اسکولوں میں لگائے گئے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی، عمران خان نے اُن کی شکایات سنیں اور کھانا بھی تقسیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: احساس ٹیلی تھون کے دوران سابق کرکٹرز، سیلیبرٹیز کی فون کالز

عمران خان نے متاثرین سے کہا کہ وہ سیلاب زدگان کی دادرسی کے لیے یہاں پہنچے ہیں اور متاثرین کو یقین دلایا کہ پاکستان تحریک انصاف سیلاب زدگان کی بحالی کےلیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

سابق وزیراعظم نے فنڈز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ٹیم کی مشاورت سے فنڈز مختص کرےگی۔

مزید پڑھیں: عمران خان 5 ارب روپے امداد کے اعلانات پر اہلِ وطن و سمندر پار پاکستانیوں کے مشکور

ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ اتوار کو ایک اور ٹیلی تھون کی میزبانی کریں گے اور اس مہم کے ذریعے جمع رقوم میں سے سندھ کے سیلاب زدگان کے لیے بھی فنڈز مختص کیےجائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آئے گی تو اُن کی پارٹی موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب سے جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ڈیم بنائیں گے، نکاسی آب کو بہتر کریں گے اور شجرکاری مہم کا بھی آغاز کریں گیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024