• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرین کیلئے سوا کروڑ روپے جمع کرنے والی انفلوئنسر

شائع September 5, 2022
علیزہ رضا نے اتنی خطیر رقم جمع ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام
علیزہ رضا نے اتنی خطیر رقم جمع ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام

اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جہاں وفاقی اور صوبائی حکومتیں فنڈز جمع کرنے میں مصروف ہیں، وہیں متعدد فلاحی تنظیمیں اور عالمی اداروں سمیت معروف شخصیات بھی اس کام میں متحرک دکھائی دیتی ہیں۔

اگرچہ متعدد شوبز شخصیات نے بھی مختلف طریقوں سے سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد کے لیے فنڈز جمع کرنا شروع کردیے ہیں مگر ایک ایسی سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں جنہوں نے آرٹ ورک کو فروخت کرنے سمیت اپنے فالوورز سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی خطیر رقم جمع کرلی۔

جی ہاں، پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور آرٹ ڈیلر علیزہ رضا نے اپنے فالوورز سمیت آرٹ کی فروخت سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے جمع کرلیے۔

علیزہ رضا نے ڈان امیجز کو بتایاکہ ابتدائی طور پر انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کچھ آرٹسٹ سے ان کے فن پارے مانگے، جنہیں وہ فروخت کرکے اس سے حاصل ہونے والی رقم متاثرین کی بحالی میں خرچ کرتیں۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے انہوں نے رخشندہ اٹوار سے فن پارے عطیہ کرنے کے لیے رابطہ کیا، جنہوں نے انہیں متعدد فن پارے دیے، جس کے بعد انہوں نے دیگر آرٹسٹوں سے بھی فن پارے حاصل کیے۔

علیزہ رضا نے ڈان امیجز کو بتایا کہ انہیں مغیث ریاض، سونیا چندریگر، امارا خان، حسین جمیل اور انوشکا رستومجی سمیت دیگر آرٹسٹس نے بھی اپنے فن پارے دیے۔

ان کے مطابق انہوں نے مذکورہ آرٹسٹس کے فن پاروں کی پرنٹنگ کاپیاں محض 6 ہزار روپے میں فروخت کے لیے پیش کیں جب کہ اصلی فن پاروں کو انہوں نے ساڑھے 4 لاکھ روپے کے بجائے محض ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا، تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کر سکیں۔

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ محض ایک ہی ہفتے میں انہوں نے فن پاروں کی فروخت سے ایک کروڑ روپے حاصل کرلیے، جب کہ انہوں نے سوچا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپے جمع کر پائیں گی۔

علیزہ رضا نے بتایا کہ جب انہوں نے فن پاروں سے پیسے جمع کیے تو انہوں نے اپنے 31 ہزار فالوورز کو بھی اپیل کی کہ ہر ایک فالوور انہیں کم از کم ایک ہزار روپے بھیجے۔

ان کے مطابق انہیں تمام 31 ہزار فالوورز نے بھی باالترتیب ایک ایک ہزار روپے بھیجے اور یوں وہ ایک ہی ہفتے میں ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز جمع کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فن پاروں کی فروخت کے لیے پیسوں کی ادائیگی کا آسان طریقہ بھی متعارف کرایا اور خریداروں کو الخدمت، ماما بے بی فنڈ، بالی میموریل اور سب ساتھ جیسی فلاحی تنظیموں کے اکاؤنٹ نمبرز دیے اور انہیں اپنی مرضی کی تنظیم کو فن پارے کی قیمت ادا کرنے کی درخواست کی۔

علیزہ رضا کے مطابق ان کی جانب سے جمع کیے گئے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کے عطیات میں سے بہت سارے عطیات براہ راست چاروں مذکورہ تنظیموں کے پاس چلے گئے جب کہ ان کے پاس بھی فالوورز نے رقم بھیجی، جنہیں وہ مذکورہ تنظیموں سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے متاثرین تک پہنچائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024