• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سیلاب متاثرین کیلئے امداد لے کر اب تک 35 پروازیں دوست ممالک سے آچکیں

شائع September 4, 2022
متحدہ عرب امارات اور ترکیہ سے پہلی پرواز 28 اگست کو پاکستان پہنچی تھی — فوٹو: وزیر اعظم ٹوئٹر
متحدہ عرب امارات اور ترکیہ سے پہلی پرواز 28 اگست کو پاکستان پہنچی تھی — فوٹو: وزیر اعظم ٹوئٹر

پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لیے دنیا بھر سے اب تک امدادی سامان لے کر 35 پروازیں پاکستان آچکی ہیں جبکہ سب سے زیادہ امدادی سامان کی پروازیں متحدہ عرب امارات سے آئیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق اتوار کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات اور ترکیہ سے پہلی پرواز 28 اگست کو پاکستان پہنچی تھی جبکہ متحدہ عرب امارات سے 29 اگست کو دو، 30 اگست کو دو، 31 اگست کو دو، یکم ستمبر کو دو اور 3 ستمبر کو بھی دو جبکہ 4 ستمبر کو ایک پرواز امدادی سامان لے کر آئی۔

مزید پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریاں: چین، ترکیہ سمیت مختلف ممالک سے امدادی سامان پہنچا شروع

ترکیہ سے 28، 29 اگست کو دو دو، 30 اگست کو تین، 31 اگست کو دو، یکم ستمبر کو ایک جبکہ 3 ستمبر کو ایک پرواز آئی، ترکیہ سے اب تک کُل 11 پروازیں امدادی سامان لے کر آچکی ہیں۔

چین سے اب تک چار پروازیں امدادی سامان لے کر پہنچی ہیں، ان میں دو 30 اگست اور دو 31 اگست کو پاکستان آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ : بارشوں اور سیلاب سے 16 لاکھ 70 ہزار افراد بے گھر ہوئے، پی ڈی ایم اے

ازبکستان سے یکم ستمبر کو ایک، قطر سے 2 ستمبر کو دو اور 4 ستمبر کو ایک، فرانس سے 3 ستمبر کو ایک، یونیسف سے 4 ستمبر کو ایک پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان آئی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں اب تک کروڑوں لوگ تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوچکے ہیں جہاں سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ تباہی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی تاحال معطل، خیبرپختونخوا میں مزید 8 افراد جاں بحق

سندھ کے مختلف اضلاع میں 6 لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین خیموں میں مقیم ہیں جبکہ بلوچستان میں بھی اسی طرح کی صورتحال ہے۔

سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے جہاں فلاحی ادارے، این جی اوز امدادی کاموں میں مصروف ہیں وہاں عالمی دوست ممالک نے بھی پاکستان کی کھل کر مدد کی ہے جن میں سب سے زیادہ امداد ترکیہ سے موصول ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024