• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت کے خلاف میچ سے قبل شاہنواز دھانی بھی انجری کا شکار

شائع September 3, 2022
شاہنواز دھانی اتوار کو بھارت کے خلاف میچ کے لیےدستیاب نہیں ہوں گے—فوٹو: پی سی بی
شاہنواز دھانی اتوار کو بھارت کے خلاف میچ کے لیےدستیاب نہیں ہوں گے—فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی ایشیا کپ 2022 میں بھارت کے خلاف دوسرے میچ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق شاہنواز دھانی ایشیا کپ ٹی20 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2022: پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست دے دی

بیان میں بتایا گیا کہ شاہنواز دھانی سائیڈ اسٹرین کے شکار ہونے کا خدشہ جس کی وجہ سے بھارت کے خلاف میچ میں شامل نہیں ہوں گے۔

فاسٹ باؤلر کی انجری کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ روز شارجہ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں باؤلنگ کے دوران وہ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

پی سی بی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سائیڈ اسٹرین انجری کے خدشے کی صورت میں میڈیکل ٹیم اگلے 48 سے 72 گھنٹوں تک ان کا جائزہ لے گی اور اس کے بعد وہ فیصلے کرے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ ٹورنامنٹ میں فاسٹ باؤلر کے سفر کے حوالے سے فیصلے کے لیے میڈیکل ٹیم اسکین سمیت مزید فیصلے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاک-بھارت دلچسپ مقابلہ، پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست

خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز شارجہ میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم کو صرف 38 رنز پر آؤٹ کرکے 155 رنز کی ریکارڈ شکست دی تھی۔

میچ میں شاہنواز دھانی نے صرف دو اوور کیے تھے اور ایک اوور میں کوئی رن نہیں دیا تھا تاہم 7 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

شاہنواز دھانی نے 28 اگست کو بھارت کے خلاف میچ میں کوئی وکٹ نہیں لی تھی اور 4 اوورز کے کوٹے میں 29 رنز دیے تھے۔

بھارت نے میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ2022: سپر فور مرحلہ، پاک-بھارت 4 ستمبر کو پھر مدمقابل

پاکستان نے گزشتہ روز ہانگ کانگ کو شکست دے کر ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا اور اب اتوار کو دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں دوسری مرتبہ ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024