• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آئی فون 14 میں اہم سیکیورٹی فیچر دیے جانے کا امکان

شائع September 3, 2022
آئی فون 14 کو آئندہ ہفتے تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے—فوٹو: انگیجڈ
آئی فون 14 کو آئندہ ہفتے تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے—فوٹو: انگیجڈ

خبریں ہیں کہ امریکی کمپیوٹر و موبائل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئندہ ہفتے تک اپنے آئی فون سمیت کمپیوٹر اور ٹیبلیٹ متعارف کرائے گی اور اس بار کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے فونز میں بہت بڑی تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات ہیں کہ کمپنی نے 2017 کے بعد پہلی بار فون کے ڈیزائن ہی تبدیل کردیے ہیں اور اس بار نہ صرف ڈسپلے بلکہ فون کے کور سمیت بیک سائیڈ کا ڈیزائن بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بیک سائیڈ کے کیمروں کی جگہ کو بہتر بنایا گیا ہے اور دور سے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ایک ہی کیمرا ہے۔

علاوہ ازیں فون کے کیمرے میں بھی بہت بڑی تبدیلیاں کرکے اس میں کئی سیکیورٹی فیچرز دیے جانے کا امکان ہے۔

’نائن ٹو فائیو میک‘ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ایپل آئی فون میں سیکیورٹی کی بڑی تبدیلیاں کرکے سافٹ ویئرز اور آپریٹنگ سسٹم کو بھ اپگریڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 14 میں یہ فیچرز بھی دیے گئے ہیں کہ جب موبائل میں موجود کوئی بھی ایپ موبائل کا کیمرا یا مائکروفون استعمال کرے گا تو فون اس متعلق صارف کو آگاہ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق فون میں موجود کسی بھی ایپ کی جانب سے فون کا کیمرا استعمال کیے جانے پر فون کے اسکرین پر گرین لائٹ نظر آنے لگے گی جب کہ کسی ایپ کی جانب سے مائکرو فون کو استعمال کیے جانے پر اورنج لائٹ نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے آئی فون 14 سیریز سے منی ماڈل کو نکالے جانے کا امکان

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیک وقت اگر ایپلی کیشنز مائکرو فون اور کیمرے کو استعمال کر رہی ہوں گی، تب بھی فون بیک وقت دونوں لائٹیں اسکرین پر دکھائے گا۔

اس سے قبل فون کسی بھی ایپ کی جانب سے ایسا کرنے پر ایک ہی لائٹ دکھاتا تھا۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مذکورہ فیچرز کے ذریعے فون اس بات کی بھی آگاہی دے سکے گا کہ نہیں کہ کون سی ایپ کیمرا یا مائکروفون استعمال کر رہی ہے؟

اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھی کہ کمپنی آئی فون 14 میں سیلفی کیمرے کو بھی اپگریڈ کرکے زیادہ میگا پکسل کا کیمرا دے گی۔

آئی فون 13 میں کمپنی نے 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا تھا۔

یہ رپورٹس بھی ہیں کہ اس بار کمپنی آئی فون کے چار ماڈیول پیش کرے گا اور اس بار متعارف کرائے جانے والے آئی فون 14 کے منی یعنی چھوٹے اور قدرے سستے موبائل متعارف نہیں کرائے جائیں گے۔

ایپل اب تک اپنے متعارف کرائے گئے موبائلز کو چھوٹی اسکرین سمیت دیگر کم فیچرز کے ساتھ آئی فون منی کے طور پر بھی پیش کرتا آیا ہے، تاہم آخری بار اس کے منی فونز کی فروخت حوصلہ بخش نہیں تھی، جس وجہ سے کمپنی کی جانب سے اس بار ایسے فونز پیش نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

خبریں ہیں کہ آئی فون 14 کی قیمت 1200 ڈالر سے شروع ہوگی اور زیادہ سے زیادہ اس کی قیمت 1800 ڈالر تک رکھی جائے گی، یعنی پاکستانی 2 لاکھ 60 ہزار سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024