• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جنوبی پنجاب میں سیلاب سے 9 لاکھ ایکڑ رقبے پر فصلوں کو نقصان

شائع September 3, 2022
جنوبی پنجاب میں سیلاب کے باعث مکانات گرنے سے 37 افراد جاں بحق ہوئے،محمودالرشید—فوٹو: ڈان
جنوبی پنجاب میں سیلاب کے باعث مکانات گرنے سے 37 افراد جاں بحق ہوئے،محمودالرشید—فوٹو: ڈان

حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب میں سیلاب سے تقریباً 9 لاکھ ایکڑ رقبے کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کے محتاط اندازے کے مطابق پنجاب حکومت نے سیلاب سے جانی اور مالی نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حکومت نے پہلے ہی شہریوں کو آبپاشی اور زراعت کے ٹیکس سے استثنیٰ دےدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مدد کیلئے اسٹیٹ بینک کا زرعی قرضوں کیلئے 18 کھرب روپے کا ہدف

پنجاب کے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے وزیر میاں محمود الرشید نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں تقریباً 9 لاکھ ایکڑ رقبہ متاثر ہوا، 40 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تیز بارش اور سیلاب کے باعث مکانات گرنے سے 37 افراد جاں بحق ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے 141 لوگ شدید زخمی ہوئے جبکہ 2ہزار9 لوگوں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کے 10 ٹرک بھیج دیے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار گیس کے چولہے، استعمال شدہ کپڑے بھی جلد متاثرین میں تقسیم کر دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ملک کے 110 اضلاع سیلاب سے شدید متاثر، دادو کو بچانے کے لیے جدوجہد جاری

ڈان سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ’آخری بار جب میں نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تو ایک میٹنگ کے دوران منتخب نمائندوں نے امدادی سرگرمیوں سے متعلق اعدادوشمار کو جعلی قرار دیا تھا جس کے بعد کمشنر ڈی جی خان کا تبادلہ کردیا گیا۔

محمود الرشید کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لیہ ، راجن پور کی تحصیل تونسہ اور جام پور اور ڈی جی خان کے اضلاع شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024