• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm

ہفتہ وار مہنگائی تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح 45.5 فیصد پر پہنچ گئی

شائع September 2, 2022
پی بی ایس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 1.31 فیصد بڑھی — فائل فوٹو: شٹراسٹاک
پی بی ایس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 1.31 فیصد بڑھی — فائل فوٹو: شٹراسٹاک

یکم ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں مہنگائی بڑھ کر تاریخ کی نئی بلُند ترین سطح 45 اعشایہ 50 فیصد پر پہنچ گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے مطابق سالانہ بنیادوں پر حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کی گئی ہفتہ وار مہنگائی کی وجہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ اور ایندھن کی زیادہ قیمتیں ہیں۔

اس سے قبل سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ ہفتہ وار مہنگائی گزشتہ ہفتے ریکارڈ کی گئی تھی۔

پی بی ایس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 1.31 فیصد بڑھی۔

مزید پڑھیں: ملک میں مہنگائی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 44.58 فیصد پر پہنچ گئی

ایس پی آئی ملک بھر کے 17 شہروں کی 50 منڈیوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں کی نگرانی کرتا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق گزشتہ ہفتے 31 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 3 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 17 مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔


قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اضافہ

  • پیاز: 42.17 فیصد
  • ٹماٹر: 13.25 فیصد
  • مونگ کی دال: 7.94 فیصد
  • آلو: 6.97 فیصد
  • ایل پی جی: 4.45 فیصد

قیمتوں میں سال بہ سال سب سے زیادہ اضافہ

  • پیاز: 240.15 فیصد
  • ٹماٹر: 219.99 فیصد
  • ڈیزل: 114.08 فیصد
  • پیٹرول: 98.73 فیصد
  • مسور کی دال: 82.44 فیصد

ہفتہ وار قیمتوں میں کمی

  • بناسپتی گھی ایک کلو: 0.76 فیصد
  • بناسپتی گھی ڈھائی کلو: 0.41 فیصد
  • مسور کی دال: 0.34 فیصد

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024