• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عالمی مارکیٹ میں ڈالر 2 دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

شائع September 2, 2022
ڈالر کے مقابلے میں یورو برابری سے نیچے گر کر 0.9967 ڈالر پر آگیا— فائل فوٹو: رائٹرز
ڈالر کے مقابلے میں یورو برابری سے نیچے گر کر 0.9967 ڈالر پر آگیا— فائل فوٹو: رائٹرز

عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے، مسلسل تیسرے ہفتے اضافے کے ساتھ یورپی کرنسی یورو اور جاپانی کرنسی ین کے مقابلے میں امریکی کرنسی کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح کے نزدیک پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب سرمایہ کار امریکی لیبر ڈیٹا سے پہلے اسے فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر نہیں کررہے جو شرح سود میں جارحانہ اضافے کے معاملے کو تقویت دے سکتا ہے۔

ایک ٹھوس امریکی مینوفیکچرنگ سروے 1998 کے بعد پہلی بار ڈالر کو 140 ین سے اوپر دھکیلنے کے لیے کافی ثابت ہوا اور اس نے برطانیہ کے پاؤنڈ اسٹرلنگ اور کیوی کے مقابلے میں کئی برسوں کی بلند سطحوں کو بھی متاثر کیا۔

ڈالر کے مقابلے میں یورو برابری سے نیچے گر کر 0.9967 ڈالر پر آگیا اور گزشتہ ہفتے 20 سال کی کم ترین سطح یعنی 0.99005 ڈالر کے قریب تر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کو کیسے قابو کیا جاسکتا ہے؟

ڈالر انڈیکس راتوں رات 109.99 پر 2 دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 109.51 تک آگیا، فیڈرل ریزرو کے چیئر جیروم پاول نے کہا کہ مارکیٹوں کے استحکام اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ڈالر کی قدر میں کچھ عرصے کے لیے اضافہ ضروری ہے۔

اسٹرلنگ راتوں رات 0.7 فیصد گر گیا اور رواں ہفتے تقریباً 1.5 فیصد نیچے آیا، یہ 1.1499 کو چھونے کے بعد 1.1551 پر آگیا۔

آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ ڈالر ہفتے میں تقریباً ایک فیصد نیچے آیا، آسٹریلوی ڈالر 0.6789 ڈالر پر اور کیوی کی قیمت 0.6051 ڈالر پر ہے جو کہ مئی 2020 کے بعد سب سے کم ترین سطح ہے۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میں جی 10 ایف ایکس ریسرچ کے سربراہ اسٹیو انگلینڈر نے کہا کہ ’ہم نے سوچا تھا کہ معیشت کی سست روی نومبر تک فیڈ ہائیکنگ کو روکنے کے لیے کافی ہو گی لیکن فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیرومی پاول کی جانب سے پابندی والی پالیسی کی واضح منظوری اس میں توقف کے لیے ایک بلند سطح کی جانب اشارہ کرتی ہے‘۔

مزید پڑھیں: ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انہوں نے کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ 75 بیسس پوائنٹ پالیسی ریٹ میں اضافے کو روکنے کے لیے امریکی لیبر ڈیٹا کو ڈرامائی انداز میں سست ہونا پڑے گا‘۔

ماہرین اقتصادیات کا خیال ہے کہ اگست میں 3 لاکھ ملازمتوں کا اضافہ ہوا جس سے اعداد و شمار کا ایک مضبوط سلسلہ بڑھا۔

اسٹیو انگلینڈر نے کہا کہ شرحوں کے منظرنامے کو تبدیل کرنے کے لیے 2 لاکھ 75 ہزار سے نیچے کی بڑی کمی ضرورت ہوگی۔

فیڈ فنڈز فیوچرز کی قیمتیں تقریباً 75 فیصد امکان ظاہر کرتی ہیں کہ فیڈ اس ماہ میں شرحوں میں 75 بی پی ایس اضافہ کر دے، یہ ہفتہ ٹریژری مارکیٹ میں زبردست رہا ہے جس سے 2 سال کی پیداوار 12 بی پی ایس اور 10 سال کی پیداوار میں 23 بی پی ایس اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اونچی اڑان اور اسٹیٹ بینک کی مجرمانہ غفلت

2 سال کی پیداوار راتوں رات 3.551 فیصد کے ساتھ 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور 10 سالہ پیداوار 3.297 فیصد کے ساتھ ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

چیف کابینہ سیکریٹری ہیروکازو ماتسونو نے کہا کہ جاپان کی حکومت فوری طور پر کرنسی کی نقل و حرکت کو باریکی سے دیکھ رہی ہے۔

ایشیا میں دیگر مقامات پر چینی یوآن بھی 6.907 فی ڈالر پر دباؤ میں رہا، چینگڈو میں کورونا کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن جیسے اقدامات نے سرمایہ کاروں کے رجحان کو متاثر کیا۔

مرکزی بینک کے اجلاس آئندہ ہفتے یورپ اور آسٹریلیا میں ہونے والے ہیں اور مارکیٹوں میں اضافے کی توقع ہے، تاجروں کو آسٹریلیا میں 50 بی پی اضافے کا تقریباً 60 فیصد امکان اور یورپی مرکزی بینک سے 75 بی پی اضافے کا تقریباً 80 فیصد امکان نظر آتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024