• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کا فوری انعقاد یقینی بنائے، چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت

شائع September 2, 2022
الیکشن کمیشن بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے 120 روز کے اندر انتخابات کرانے کا پابند ہے—فائل فوٹو: ٹوئٹر
الیکشن کمیشن بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے 120 روز کے اندر انتخابات کرانے کا پابند ہے—فائل فوٹو: ٹوئٹر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے حکومت پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا فوری انعقاد یقینی بنائیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے چیف سیکریٹری سے کہا کہ صوبائی حکومت آئینی اور قانونی دفعات اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت صوبے میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کرانے کی پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر لوکل گورنمنٹ رولز، یونین کونسلز اور وارڈز کی تعداد، مخصوص نشستوں کی تعداد، نقشے اور حد بندی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو فراہم کرے تاکہ آئینی ذمہ داریاں نبھائی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: متعلقہ قانون کی عدم موجودگی میں بلدیاتی انتخاب کا انعقاد بظاہر ناممکن

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ارکان اور سیکریٹری، چیف سیکریٹری پنجاب اور صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کے دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

الیکشن کمیشن کے سیکریٹری عمر حمید خان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کی ایک نقل الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے اپنی رائے دی تھی جس کے بعد صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کی تجاویز پر غور کرنے کے لیے کل ہونے والے اجلاس کی درخواست کی تھی۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکریٹری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپریل 2019 میں بلدیاتی اداروں کو تحلیل کر دیا تھا اور سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں بحال کر دیا گیا تھا جن کی مدت 31 دسمبر 2021 کو ختم ہوئی۔

مزید پڑھیں: پنجاب: بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول معطل، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

انہوں نے کہا کہ اس دوران صوبائی حکومت وقتاً فوقتاً قوانین میں ترامیم کرتی رہی جس کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔

آئین کے آرٹیکل اے-140 اور الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 219(4) کے تحت الیکشن کمیشن بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے 120 روز کے اندر انتخابات کرانے کا پابند ہے۔

ڈائریکٹر جنرل لا نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے واضح احکامات جاری کیے ہیں اور انتخابات کا بروقت انعقاد نہ ہونا نہ صرف آئین اور قانون بلکہ سپریم کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024