• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سعودی عرب: منشیات پکڑنے کی سب سے بڑی کارروائی، 2 پاکستانیوں سمیت 8 افراد گرفتار

شائع September 1, 2022
سعودی عرب ان گولیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جن پر کیپٹاگون کا لوگو ہوتا ہے—تصویر: اے ایف پی
سعودی عرب ان گولیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جن پر کیپٹاگون کا لوگو ہوتا ہے—تصویر: اے ایف پی

سعودی حکام نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر 4 کروڑ 60 لاکھ ایمفیٹامین گولیاں ضبط کرلیں جو مبینہ طور پر آٹے کی کھیپ میں اسمگل کی گئی تھیں۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق منشیات ضبط کرنے کی اس کارروائی کے نتیجے میں 8 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جس میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے رپورٹ کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے اس کھیپ کا سراغ اس وقت لگایا جب یہ ریاض ڈرائی پورٹ پر پہنچی اور اسے ایک گودام میں منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: منشیات اسمگلنگ پر پاکستانی کو سزائے موت

اس کے بعد حکام نے گودام پر چھاپہ مار کر دو پاکستانی شہریوں کے ساتھ 6 شامی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول (جی ڈی این سی) نے ایمفیٹامائن کا نام نہیں بتایا لیکن سعودی عرب ان گولیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جن پر کیپٹاگون کا لوگو ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیپٹاگون، عام طور پر ایمفیٹامائن، کیفین اور مختلف فلرز کا مرکب ہوتی ہے جو مبینہ طور پر خلیجی ممالک کے متمول نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول منشیات میں سے ایک ہے۔

بی بی سی نیوز نےجی ڈی این سی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ریاض میں ایک کارروائی کے نتیجے میں ضبط کی گئی 4 کروڑ 69 لاکھ 16 ہزار 480 ایمفیٹامین گولیوں کی کھیپ ' سعودی عرب میں منشیات کی اس مقدار کو اسمگل کرنے کے لیے اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کارروائی تھی'۔

مزید پڑھیں: جے پی پی کی سعودی عرب میں پاکستانی قیدی کا سرقلم کرنے پر سخت تنقید

رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیکیورٹی اہلکار ملک اور اس کے شہریوں کو نشانہ بنانے والے مجرمانہ نیٹ ورکس کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے اور انہیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اور اس میں ملوث تمام افراد کو عبرتناک سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024