• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاک فوج کی یوم دفاع کی مرکزی تقریب سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ملتوی

شائع August 31, 2022
—فوٹو: ریڈیو پاکستان
—فوٹو: ریڈیو پاکستان

پاک فواج نے ملک میں بارشوں اور سیلاب کے متاثرین سے اظہار یک جہتی کے لیے جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) میں 6 ستمبر کو شیڈول یوم دفاع اور یوم شہدا کی مرکزی تقاریب ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہار یک جہتی کے لیے جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کو یوم دفاع اور شہدا کی مناسبت سے ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے‘۔

مزید پڑھیں: سیلاب سے خیبرپختونخوا کے علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع، امدادی کارروائیاں جاری

یوم دفاع 1965 کی جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج شدید سیلاب سے متاثرہ ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی خدمت جاری رکھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

خیال رہے کہ پاکستان اس وقت مون سون کی بارشوں کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب کا سامنا کر رہا ہے ہیں اور سیلاب کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد شہری جاں بحق اور سیکڑوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ملک کا تقریباً ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور 3 کروڑ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، سیلاب نے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر تباہ کردیا ہے اور کئی سڑکیں، پل، مکانات، اسکول، ہسپتال اور پاور ہاؤسز کو بہا لے گیا ہے۔

پاک فوج ضلعی انتظامیہ اور سول تنظیموں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں بحالی اور بچاؤ کی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ 140 ہیلی کاپٹرز نے مختلف سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 550 سے زائد پھنسے ہوئے افراد کو نکالا ہے۔

مزید پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج شہری انتظامیہ کےساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف

دریں اثنا، پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ٹن امدادی اشیا بشمول 6 ہزار 140 راشن پیکٹ اور 325 خیمے سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچائے ہیں۔

پاک فوج کے میڈیا ونگ نے مزید کہا کہ امدادی اشیا جمع کرنے کے لیے 224 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں اور میڈیکل کیمپوں میں اب تک 5 ہزار 213 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024