• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی

شائع August 31, 2022
یوگینی زوکوف نے کہا کہ ایشائی ترقیاتی بینک اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے — فائل/فوٹو: اے ایف پی
یوگینی زوکوف نے کہا کہ ایشائی ترقیاتی بینک اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے — فائل/فوٹو: اے ایف پی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے حکومتِ پاکستان کی ہنگامی امدادی کوششوں میں تعاون کے لیے 30 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی۔

ایشائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (اے پی ڈی آر ایف) کے تحت جاری کی جانے والی گرانٹ سے فوری طور پر خوراک کی فراہمی، خیمے اور دیگر امدادی سامان خریدا جاسکے گا تاکہ ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد کی جاسکے۔

اے ڈی آر ایف خصوصی فنڈ ہے، یہ فنڈ قدرتی آفات کی وجہ سے متاثر ہونے والے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ترقی پذیر ممبر ممالک کو فوری طور پر گرانٹ فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا۔

اے ڈی بی کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی اور مغربی ایشیا یوگینی زوکوف نے کہا کہ ایشائی ترقیاتی بینک اس مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفت کی وجہ سے تباہ کن اثرات پر قابو پانے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے حکومت اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان یونگ یی نے بتایا کہ ہماری ٹیم سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے میں بھی مدد کر رہی ہے تاکہ طویل المدتی بحالی کی کوششوں میں معاونت کی جاسکے اور اور کمیونٹیز کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے مضبوط بنانے کے منصوبے تیار کیے جا سکیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب آیا، لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، اور جولائی صرف تین ہفتوں میں ملک کے سالانہ اوسط سے 60 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔

سیلاب کے نتیجے میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں، ایک ہزار سے زائد لوگ جاں بحق، 1500 کے قریب زخمی ہوئے ہیں جبکہ تقریبا 5 لاکھ لوگ ریلیف کمیپس میں رہ رہے ہیں۔

اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی ترجیحی ضروریات کی نشاندہی کی ہے، جن میں غذائی تحفظ، زراعت اور لائیوسٹاک، صحت، پانی، صفائی، خیمے اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

پریس ریلیز کےمطابق اے ڈی بی دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ قائم کرنا بھی شامل ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے تباہ کن خطرات کو کم کیا جاسکے، اور مقامی حکام کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے کام میں مدد کے لیے مؤثر طریقے سے فنڈز فراہم کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی

اے ڈی بی انتہائی غربت کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایشیا اور پیسیفک میں خوشحال، جامع اور پائیدار بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اے ڈی بی 1966 میں قائم ہوا تھا اس کے 68 ممبر ہیں جن میں سے 49 کا تعلق خطے سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024