• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سیلاب میں ڈوبے سندھ کے علاقوں کو ’وینس‘ قرار دینے پر منظور وسان پر تنقید

شائع August 31, 2022
منظور وسان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا—اسکرین شاٹ
منظور وسان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا—اسکرین شاٹ

سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما منظور وسان کو سیلاب میں ڈوبے سندھ کے علاقوں کی اٹلی کے شہر ’وینس‘ سے تشبیہ دینے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

منظور وسان نے چند دن قبل اپنے آبائی ضلع خیرپور کے سیلاب میں ڈوبے علاقوں کو ’وینس‘ جیسا قرار دیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

منظور وسان نے کشتی پر سوار ہوکر صحافیوں کو سیلاب میں ڈوبے علاقوں کا دورہ کرواتے وقت ڈوبے مقامات کو ’وینس‘ جیسا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پانی میں ڈوبے علاقے خوبصورت نظارا پیش کر رہے ہیں۔

منظور وسان کی مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیلاب میں ڈوبے علاقوں کو خوبصورت شہر وینس سے تشبیہ دیے جانے پر لوگوں نےانہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

لوگوں نے ان کی ویڈیو کلپ کو شیئر اور ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں شرمسار کیا اور لکھا کہ انہیں سیلاب میں ڈوبے سندھ کے علاقوں میں وینس جیسی خوبصورتی تو نظر آ رہی ہے مگر انہیں اسی سیلاب میں ڈوبتے لوگ دکھائی نہیں دے رہے۔

بعض لوگوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ذہنیت پر بھی بات کی اور لکھا کہ انہوں نے حد کردی۔

کئی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ان کا تعلق پیپلز پارٹی نامی ایک ایسی جماعت سے تعلق ہے، جن کے رہنما صرف فوٹو سیشن کروانا جانتے ہیں مگر ڈوبتے لوگوں کی مدد نہیں کرتے۔

کچھ صارفین نے لکھا کہ منظور وسان کو سیلاب میں ڈوبے سندھ کے علاقوں کو وینس جیسا قرار دینے پر شرم آنی چاہیے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Faisi Aug 31, 2022 11:54pm
آئیے لوگوں کو یہاں مدعو کریں کہ آپ کو وینس جانے کی کیا ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024