• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایشیا کپ: سلو اوور ریٹ پر پاک-بھارت ٹیموں پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ

شائع August 31, 2022
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

ایشیا کپ 2022 میں 28 اگست کو کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل میچ ریفری جیف کروو نے روہت شرما اور بابر اعظم کی ٹیموں کو مقررہ وقت میں 2، 2 اوورز کم کروانے پر سزا سنائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے کوڈ آف کنڈٹ کے آآرٹیکل 2.22 کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا، جس کے مطابق اگر کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں اوورز ختم نہ کرسکے تو کھلاڑیوں پر فی اوور میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما نے اس حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور جرمانہ قبول کرلیا، جس کی وجہ سے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سپر فور میں پہنچ گئی

آن فیلڈ امپائر مسعود الرحمٰن اور روچرا پلیاگرج، ٹی وی امپائر ویمالاسری اور چوتھے امپائر گازی سوہیل نے یہ الزام لگایا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اگلا میچ 2 ستمبر بروز جمعہ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے اہم میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 148 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے اہم میچ میں بھارت کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 147 رنز بنائے تھے اور روایتی حریف ٹیم کے باؤلرز کے سامنے پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ فاتح، اولمپک چمپیئن ہاکی لیجنڈ منظور حسین انتقال کرگئے

افتخار احمد نے 28 رنز بنائے اور ہارڈک پانڈیا نے ان کی اننگز کا خاتمہ کیا اور اس کے بعد پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز 43 رنز بنانے والے محمد رضوان بھی اویش خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

شاداب خان نے 9 گیندوں کا سامنا کیا اور ایک چوکے کی مدد سے 10 رنز بنائے اور بھونیشور کمار کی تیسری وکٹ بنے۔

بھونیشور کمار نے اپنے آخری اوور میں شاداب کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلنے والے نسیم شاہ کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک گیند پر پہنچے اور مشکلات کا شکار پاکستانی ٹیم کو مزید مشکل میں ڈال دیا۔

شاہنواز دھانی نے بھونیشوار کمار کے ہیٹ ٹرک کے عزائم خاک میں ملائے اور اس کے بعد اگلی گیند پر چھکا رسید کیا، یہی نہیں دھانی نے اگلے اوور میں ارشدیپ سنگھ کو بھی چھکا لگا کر پاکستان کا اسکور 147 رنز تک پہنچایا۔

پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی انجری سے بحالی کیلئے دبئی سے لندن روانہ ہوں گے

بھارت نے ہدف کا تعاقب کیا تو ٹی20 کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے پہلے اوور کی دوسری گیند پر کے ایل راہول کو آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کی امیدیں بڑھائیں۔

نسیم شاہ نے نئے آنے والے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو پہلی گیند پر پریشان کیا جبکہ اگلی گیند پر کوہلی نے سلپ پر کیچ دیا لیکن فخر زمان اس کا انتظام کرنے میں ناکام ہوئے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے تحمل کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی لیکن آٹھویں اوور میں محمد نواز کی گیند پر ایک بلند شاٹ کھیلنے کی کوشش میں افتخار احمد کا کیچ بنے۔

ویرات کوہلی نے 34 گیندوں کا سامنا کیا اور 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کا کیچ افتخار احمد نے لیا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک-بھارت دلچسپ مقابلہ، پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست

آخری اوور کرانے کے لیے محمد نواز آئے اور پہلی ہی گیند پر جڈیجا کی وکٹیں اڑادیں، جنہوں نے 29 گیندوں پر 35 رنز بنائے تھے۔

محمد نواز نے آخری اوور میں اچھی باؤلنگ اور بلے بازوں بڑی حد تک دباؤ میں رکھا لیکن بھارتی ٹیم کو فتح سے روک نہیں پائے۔

بھارت کے ہارڈک پانڈیا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024