• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

خضدار: کار اور وین میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

شائع August 30, 2022
خضدار میں روڈ حادثہ، 9 افراد جاں بحق —فوٹو: ڈان نیوز
خضدار میں روڈ حادثہ، 9 افراد جاں بحق —فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان کے ضلع خضدار کی قومی شاہراہ پر کار اور وین کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کے مطابق خضدار سے 25 کلومیٹر دور این 25 قومی شاہراہ پر کورک کے موڑ پر توتک سے خضدار آنے والی پک اپ اور مخالف سمت سے آنے والی ویگن گاڑی میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ پک اپ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ-کراچی روڑ پر مسافر کوچ حادثے کا شکار، ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق

زخمی افراد کو لیویز فورس کی موبائل گاڑیوں اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی اور تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو ہسپتال پہنچنے کی کال دی گئی۔

ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعید نے کہا کہ ابتدائی طور پر 6 جاں بحق مسافروں کو ہسپتال لایا گیا تھا جبکہ 3 شدید زخمی تھے جو زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 12 افراد جاں بحق

رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری، ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی، اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سعید احمد شاہوانی سمیت سمیت دیگر سماجی و سیاسی شخصیات فوری طور پر ہسپتال پہنچیں اور امدادی کاموں میں حصہ لیا اور شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی۔

دو ہفتے قبل، رحیم یار خان کے لیاقت پور علاقے میں گنے سے بھری ٹرک کا مسافر کوچ سے تصادم ہوا تھا۔

یہ افسوس ناک حادثہ فیروہ ٹاؤن میں ہوا تھا جبکہ ریسکیو اہلکار لیاقت پور اور خان پور سے آئے تھے جن کے ساتھ 10 ایمرجنسی گاڑیاں ساتھ تھیں جبکہ ضلعے انتظامیہ کی مشینری بھی ریسکیو عمل میں مصروف تھی۔

مقامی انتظامیہ نے کہا تھا کہ اس حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو فیروہ رورل ہیلتھ سینٹر میں منتقل کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024