• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

عالمی رہنماؤں کا پاکستان میں سیلاب کے نقصانات پر اظہار ہمدردی

شائع August 30, 2022
چینی حکومت پاکستان کو 25ہزار خیمے اور دیگر سامان فراہم کرے گی— فوٹو: فضل خالق
چینی حکومت پاکستان کو 25ہزار خیمے اور دیگر سامان فراہم کرے گی— فوٹو: فضل خالق

چینی صدر شی جن پنگ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار یکجہتی کیا ہے۔

ڈان اخبارمیں شائع رپورٹ کے مطابق صدرِ پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجے گئے پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ نے اپنے پیغامات میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس مشکل وقت پر قابو پالیں گے اور متاثرہ علاقوں کی جلد از جلد تعمیر نو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں سیلاب سے تباہی کے مناظر

چینی سفیر نونگ رونگ نے اسلام آباد کی ایک تقریب میں کہا کہ چینی حکومت پاکستان کو 25ہزار خیمے اور دیگر سامان کی فراہمی کے لیے تیزی سے کام کررہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو ہنگامی طور پر 3لاکھ ڈالر نقد امداد فراہم کرے گی جبکہ پاکستان میں آل چائنا انٹرپرائزز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں 1کروڑ 5لاکھ روپے عطیہ دیا ہے۔

اس سے قبل سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ال سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سیلاب میں جانی نقصان اور کئی افراد کے زخمی ہونے پر صدر عارف علوی سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں مزید سیلاب کا خطرہ، ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 1136 ہوگئی

سعودی عرب کے فرمانرواں اور شہزادے نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ جاں بحق ہونے والے اہل خانہ اور پاکستان عوام سے گہرے دکھ اور ہمدری کا اظہار کرتے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا، ہم جانی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں اور قدرتی آفت سے متاثرہ تمام لوگوں سے اظہار ہمدری کرتے ہیں’ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد معمولات جلد بحال ہوجائیں۔

صدرعارف علوی کو بھیجے گئے پیغام میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے المناک جانی اور مالی نقصان سے بہت دکھ ہوا، میری ساری ہمدردیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، مشکل حالات میں بحالی کی کوششوں میں مدد کرنے والوں کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024