• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکا: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار

شائع August 29, 2022
امریکا کے شہر ڈیٹرائٹ میں الگ الگ مقامات پر تین شہریوں کو قتل کرنے والا شخص گرفتار —فائل فوٹو: رائٹرز
امریکا کے شہر ڈیٹرائٹ میں الگ الگ مقامات پر تین شہریوں کو قتل کرنے والا شخص گرفتار —فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی شہر ڈیٹروئٹ میں الگ الگ مقامات پر 4 شہریوں پر حملہ کرکے 3 کو قتل کرنے والے مشتبہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبرایجنسی ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق متعلقہ ڈیٹروئٹ میں مڈ ویسٹرن سٹی کے پولیس چیف جیمزوائٹ نے میڈیا کو بتایا کہ پہلے تین متاثرین بشمول دو خواتین اور ایک مرد کو صبح کے وقت ڈیٹروئٹ کے اطراف الگ الگ مقامات پر ہونے والی فائرنگ میں مارا گیا۔

مزید پڑھیں: امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک

پولیس چیف نے کہا کہ چوتھے شہری نے مشتبہ شہری کو گاڑی کی کھڑکیوں میں جھانکتے ہوئے دیکھا اور اسے رکنے کو کہا مگر مشتبہ شخص نے ان کو گولی مار دی۔

پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ تین لوگ جاں بحق ہوئے جبکہ ایک کی زندگی محفوظ ہے۔

پولیس چیف نے کہا کہ یہ حملے مختلف نوعیت کے ہیں، جس میں ایک شخص بس کا انتظار کر رہا تھا، ایک اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی میں مصروف تھا جبکہ ایک شخص گلی میں موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا: اسکول میں فائرنگ سے 17 طالب علم ہلاک

بعدازاں ڈیٹروئٹ شہر کے میئرمائیک دوگان نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں اعلان کیا کہ مشتبہ شخص کو تلاش کرکے تحویل میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور مدد سے ڈیٹروئٹ پولیس افسران نے بغیر کسی حادثے کے مشتبہ شخص کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

امریکا میں یہ آتشیں اسلحے سے ہونے والا پرتشدد واقعہ اور ہلاکت کوئی پہلا واقعہ نہیں، ہیوسٹن کے ٹیکسن شہر کے حکام کا کہنا تھا کہ 3 شہری ایک مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہوئے، جس نے پہلے اپنا گھر جلایا اور بعد میں یہ واقعہ پیش آیا۔

ہیوسٹن پولیس کے سربراہ ٹرائے فنر نے ایک اور پریس کانفرنس میں کہا کہ ’اس مشتبہ شخص نے بدقسمتی سے، انتہائی افسوس ناک اور برے طریقے سے، کئی رہائش گاہوں کو آگ لگا دی پھر ان شہریوں کے باہر آنے کا انتظار کیا، اور ان پر گولیاں چلائیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آگ پر قابو پانے والے فائرفائٹرز کو بھی اس مسلح شخص کی فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس کے بعد پولیس پہنچی اور اس شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ٹرائے فنر نے کہا کہ بندوق بردارملزم کو حال ہی میں بتایا گیا تھا کہ اسے بے دخل کر دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے اس کے لیے ‘ایک ٹرگر پوائنٹ’ ہو لیکن پولیس اس کی تفتیش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا: کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

دریں اثنا واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ دارالحکومت واشنگٹن میں ایک این ایف ایل فٹ بال کھلاڑی کو گولی مار دی گئی ہے اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کمانڈرز کے پیچھے آنے والے برائن رابنسن جونیئر کو ممکنہ کار جیکنگ کے دوران دو گولیاں ماری گئیں۔

مزید بتایا گیا تھا کہ ان کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے ایسے واقعات باقاعدگی سے پیش آرہے ہیں، قانون ساز ‘گن کنٹرول سے متعلق قانون سازی’ کی منظورسے گریزاں ہیں حالانکہ اکثر امریکیوں میں ہتھیار رکھنے رجحان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024