• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کراچی: 12 سالہ لڑکی کے مبینہ ریپ کے الزام میں ایک شخص گرفتار

شائع August 29, 2022
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک غیر لائسنس یافتہ 9 ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا—فائل فوٹو: رائٹرز
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک غیر لائسنس یافتہ 9 ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا—فائل فوٹو: رائٹرز

پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں 12 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ انہیں متاثرہ لڑکی کے خاندان کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ جذباتی مسائل سے نبرد آزما ان کی نوعمر بیٹی کو تین روز قبل ایک مسلح شخص نے ریپ کا نشانہ بنایا جس کو انہوں نے شناخت بھی کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ذہنی معذور لڑکی کا 'ریپ' کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

اہلخانہ کی شکایت پر پولیس نے اتوار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تاہم اس نے فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی البتہ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی اور اس کے قبضے سے ایک غیرلائسنس یافتہ 9 ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ گلشن غازی میں روحانی مسجد کے قریب سر پر اینٹ گرنے سے عبدالرحمٰن جاں بحق ہوگیا۔

اس کے علاوہ شہر کے مضافات میں ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: گینگ ریپ کی متاثرہ خاتون کو بھائی نے گولی مار کر قتل کردیا

گلش معمار کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) بشیر وڈھو نے بتایا کہ 25 سالہ رحمت اللہ کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ معلومات کو چھپا رہے تھے کیونکہ واقعے کی جگہ سے خون کے کوئی نشان یا گولی کا خول نہیں ملا، ساتھ ہی وہ ایف آئی آر درج کرانے کو بھی تیار نہیں تھا۔

ایس ایچ او نے کہا کہ پولیس انہیں مشتبہ ملزم تصور رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024